پاکستان کے دورے پر آئی آسٹریلوی ٹیم میں شامل کھلاڑی کے اہلخانہ کو بھارت سے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ 24 سال بعد پاکستان آنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کی فیملی کو انسٹا گرام پر دھمکیاں دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی کو پاکستان میں کھیلنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی، دھمکیاں انسٹا گرام پر جعلی اکاؤنٹ jyot.isharma391 سے دی گئیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھمکیوں کے پیچھے بھارتی ریاست گجرات میں مقیم مرائدل تیواڑی نام کا شخص ملوث ہے، مرائدل تیواڑی گجرات میں آئی ایم سی لمیٹڈ میں انوائرمینٹل، ہیلتھ اور سیفٹی آفیسر ہے جس کا ای میل ایڈریس mridul.tiwari07@gmail.com اور موبائل فون نمبر 00917060185885 ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ روکنے کے لیے بھارت یہ طریقہ پہلے بھی استعمال کر چکا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے روکنے کے لیے بھی دھمکیاں دی گئیں، آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کی باتیں تو ویسٹ انڈین پلیئرز نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
اس کے علاوہ دورہ پاکستان پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہلخانہ کو بھی اسی طرح دھمکیاں دی گئیں جس کے پیش نظر نیوزی لینڈ نے پاکستان آکر میچز کھیلنے سے انکار کر دیا اور نیوزی لینڈ کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا شیڈول دورہ ملتوی کر دیا تھا۔
آسٹریلیا نے مکمل سکیورٹی چیکنگ کے بعد پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیا اور 24 سال بعد اپنی فل اسٹرینتھ ٹیم بھیجی جو پاکستان میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
کراچی کے متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ گئے، شہر کے کئی علاقے بجلی سے محروم
- 30 منٹ قبل
انسٹا گرام میں اب 3 منٹ طویل ریلز ویڈیوز اپ لوڈ کرنا ہوا ممکن
- ایک گھنٹہ قبل
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل تیار
- 3 گھنٹے قبل
لاہور : ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیےایک اور انقلابی قدم، بائیکرز کیلئے الگ راستہ مختص
- 18 منٹ قبل
ملتان ٹیسٹ:بابر اعظم کی ساجد خان کے سر پر طبلہ بجا کر جشن منانے کی ویڈیو وائرل
- 37 منٹ قبل
مریم نواز کا سڑکوں اور صحت کے مراکز کی تعمیرات جلد مکمل کرنے کا حکم
- 4 گھنٹے قبل
کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد غزہ میں جنگ بندی کا آغاز ہو گیا
- چند سیکنڈ قبل
پاکستان جون 2025 تک پانڈا بانڈ جاری کرے گا ، وفاقی وزیر خزانہ
- 2 گھنٹے قبل
مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری
- 4 گھنٹے قبل
چیچہ وطنی میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل
گیس پریشر میں کمی ، پشاور میں سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
ملتان ٹیسٹ:پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کے اسپنر نے تاریخ رقم کر دی
- 3 گھنٹے قبل