Advertisement
پاکستان

سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ انتقال کر گئے

اسلام آباد : سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 7 2022، 10:47 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
سابق صدر  پاکستان رفیق تارڑ انتقال کر گئے

سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کافی عرصے سے علیل تھے ، ان کی عمر 93 برس تھی ۔ سابق صدر پاکستان محمد رفیق تارڑ کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر جامعہ اشرفیہ لاہور پر ادا کی جائے گی ۔

ان کا جسد خاکی 4:15 پر ان کی رہائش گاہ 1 شانن روڈ، جی او آر 1 لاہور سے اٹھایا جائے گا۔ دوسری نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے گکھڑ میں بعد نماز عشاء، پرانی عید گاہ، پیر کوٹ روڈ پر 8:30 ادا کی جائے گی۔

محمد رفیق تارڑ کی پیدائش 1929 میں منڈی بہاؤالدین میں ہوئی، انھوں نے 1951 میں پنجاب لاء کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ۔ رفیق تارڑ 6مارچ 1989 سے 31 اکتوبر 1991 تک لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے ۔

سابق صدر محمد رفیق تارڑ (1997ء - 2001ء) میں سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ریٹائر ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور پھر اسی سال ملک کے نویں  صدر بنے۔ 

1999 میں جنرل پرویز مشرف کی طرف سے میاں نواز شریف کی حکومت کی برطرفی کے بعد انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا اور وہ 2001تک صدر رہے۔

ان کی بہو سائرہ افضل تارڑ ن لیگ کی اہم رہنما ہیں جبکہ  مرحوم لیگی رہنما عطا تارڑ کے دادا تھے ۔  عطااللہ تارڑ  نے ٹوئٹر پر دادا کی وفات کی تصدیق کی۔

صدر مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ سابق صدر مملکت، ہمارے شفیق اور مہربان بزرگ، زیرک قانون دان، انصاف پسند جج اور نہایت اچھے انسان محترم رفیق تارڑ بھی رخصت ہوگئے،  اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے۔

انہوں نے ٹویٹر پیغام میں  کہا کہ وہ  ہمارے لئے وہ ایک قابل احترام بزرگ کا درجہ رکھتے تھے جنہوں نے ہر مرحلے پر نہ صرف ہماری مخلصانہ راہنمائی فرمائی بلکہ اپنی دانش مندی، فہم وفراست اور بردباری سے معاملہ فہمی میں بھی ہمیشہ کلیدی کردار اد ا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ  ان کی وفات ایک ذاتی صدمہ ہے،  ان کی کمی ہمیشہ ہر قدم پر محسوس ہوتی رہے گی۔ اللہ تعالی تمام وابستگان کو صبر جمیل دے۔ آمین

Advertisement
لیبیا کشتی واقعے میں ملوث انسانی اسمگلر  گوجرانوالہ   سے گرفتار

لیبیا کشتی واقعے میں ملوث انسانی اسمگلر گوجرانوالہ سے گرفتار

  • 4 گھنٹے قبل
ارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا

ارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا

  • 3 منٹ قبل
 ڈیرہ اسمٰعیل خان سے سال 2025  کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

 ڈیرہ اسمٰعیل خان سے سال 2025  کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

  • 3 گھنٹے قبل
ورلڈ بینک  پاکستان میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،وزیر اعظم

ورلڈ بینک پاکستان میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،وزیر اعظم

  • ایک گھنٹہ قبل
وزارت مذہبی امور نے حاجی کیمپ اسلام آباد میں پہلی حج تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا

وزارت مذہبی امور نے حاجی کیمپ اسلام آباد میں پہلی حج تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا

  • 22 منٹ قبل
پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ مل کر کام کرے گا ، دفتر خارجہ

پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ مل کر کام کرے گا ، دفتر خارجہ

  • 3 گھنٹے قبل
بینچز اختیارات کیس میں ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

بینچز اختیارات کیس میں ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

  • 4 گھنٹے قبل
راکھی ساونت پاکستان آ نے کو تیار مگر کس سے ملنے؟اداکارہ نے بتا دیا

راکھی ساونت پاکستان آ نے کو تیار مگر کس سے ملنے؟اداکارہ نے بتا دیا

  • 3 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناد ی، 6 خارجی ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناد ی، 6 خارجی ہلاک

  • 4 گھنٹے قبل
سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

  • 39 منٹ قبل
حکومت اگر  اتحادیوں سے مشورہ کرتی تو پالیسیاں بہتر  ہوتیں ، بلاول بھٹو زرداری

حکومت اگر اتحادیوں سے مشورہ کرتی تو پالیسیاں بہتر ہوتیں ، بلاول بھٹو زرداری

  • 15 منٹ قبل
ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والے ملک دشمن ٹولے کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، شہباز شریف

ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والے ملک دشمن ٹولے کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، شہباز شریف

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement