Advertisement
پاکستان

سردار یار محمد رند کی بھی آصف علی زرداری سے ملاقات

سابق صدر آصف زرداری سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے سابق صدر سرداریار محمد رند نے ملاقات کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 7 2022، 10:47 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
سردار یار محمد رند کی بھی آصف علی زرداری سے ملاقات

اسلام آبا د: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے سابق صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری سے ذاتی تعلق ہے، اب ملاقاتیں ہوتی رہیں گی۔

سابق صدر آصف زرداری سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے سابق صدر سرداریار محمد رند نے ملاقات کی۔سرداریارمحمدرندکی زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔سردار یار محمد رند نے کہا کہ سابق صدر پاکستان سے ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کی خیریت دریافت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ جب ملتے ہیں تو لازمی سیاسی باتیں ہوتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement