2دن رہتے ہیں ہم اسلام آباد پہنچ جائیں گے


چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ابھی تو کھیل شروع ہواہے ،ابھی تو ہمیں آگے جانا ہوگا۔لانگ مار چ کی کہانی ختم نہیں ہوئی،2دن رہتے ہیں ہم اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم کسی بڑے الائنس میں نہیں،ہم ایک نظریے پر ساتھ اکھٹے ہوئے ہیں،ہم سب کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے جس پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ وہ ہے قوم کو عمران خان سے چھٹکارہ دلانا۔
انہوں نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو ہم سب نے وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کیا۔ہماری تاریخ ایسی ہے کہ ہم کہہ نہیں سکتے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تمام ساتھیوں سے درخواست ہے ،عدم اعتماد کی تحریک میں اپنا کردار ادا کریں۔کچھ لوگ سیاسی مستقبل اور کچھ حکومت کےفائدے کا سوچتے ہیں۔امید ہے اتحادی ملک کے مستقبل کےلیے ہمارا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم عوام کو مشکل سے نکالیں گے۔ہم غیر جمہوری حکومت کو ہٹانے کے لیے محنت کررہےہیں۔ لانگ مارچ نے حکومت کو دباو سےدوچار اور پریشان کیا ہے جو سب کو نظر آرہا ہے
ان کا کہنا ہے کہ ندیم افضل چن میری وکٹ تھی ان کو لوٹ کر آنا ہی تھا۔پیپلزپارٹی کے دروازے دیگر ناراض ساتھیوں کے لیے بھی کھلے ہیں،ہم نظریاتی لوگ ہیں،ہمیں بہترین سیاسی حکمت عملی سے آگے بڑھنا ہے۔
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- a day ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago




