اسلام آباد : آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی مزید مہنگی ، نیپرا نے بجلی 95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کافیصلہ جاری کردیا ۔


جی این این کے مطابق نیشنل الیکٹر ک پاور ریکولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے جس کے بعد وفاقی حکومت اضافے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی ۔ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد فیصلے کا اطلاق ہوگا ۔
نیپرا کی جانب سے بھیجی گئی دستاویز کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط 53 پیسے اضافے کیا گیا ہے ، مختلف سیلز کیلئے بجلی 8 سے 95 پیسے تک فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے جبکہ بجلی کے 100یونٹ استعمال تک8 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے ۔
دستاویز کے مطابق بجلی کے 101سے 200 یونٹ تک استعمال پر 18 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، بجلی کے201سے300 یونٹ استعمال پر 48 پیسے فی یونٹ جبکہ بجلی کے301سے700 یونٹ تک استعمال پر 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری سے ہوگا ، نیپرا نے حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا ہے ،اس اقدام کا مقصد پاور سیکٹر میں سبسڈی کا از سز نو تعین کرنا ہے۔
خیال رہے کہ 28 فروری کو وزیراعظم نے بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا ۔

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 10 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 13 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 10 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 10 گھنٹے قبل


.jpg&w=3840&q=75)
.webp&w=3840&q=75)



