ریاض: مملکت سعودی عرب نے مزدوروں کے حوالے سے تاریخی اصلاحات کر کے ایک نئے دور کی شروعات کردی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مزدوروں کے حوالے سے اصلاحات اتوار سے نافذ العمل ہوں گی۔ جس کے بعد لاکھوں مزدور اور غیر ملکی ملازمین کو نوکریوں سے متعلق آزادی مل جائے گی۔ان اصلاحات کے بعد غیر ملکی ملازمین اپنی نوکریاں بدل سکیں گے اور آجر کی مرضی کے بغیر بھی ملک چھوڑ سکیں گے۔
سعودی عرب کی جانب سے اس اقدام کے بعد غیر ملکی ملازمین کو حکومتی شعبوں میں بھی نوکری کے لیے اپنی ملازمت کے ڈیجیٹل کاغذات کے ساتھ براہ راست درخواست دینے کی اجازت دی گئی ہے۔
سعودی عرب کی اس لیبر ریفارم انیشیٹو (ایل آر آئی) کے تحت ہونے والی تبدیلیوں سے تقریبا ایک کروڑ غیر ملکی ملازمین مستفید ہونگے اور غیر ملکی ملازمین کو سعودی عرب میں رہائش کا درجہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
نئی اصلاحات میں غیر ملکی ملازمین کو ایک کمپنی سے دوسری کمپنی میں ملازمت کی اجازت دی گئی ہے۔ غیر ملکی ملازمین کو ملک سے باہر جانے اور واپس آنے کی بھی سہولت ہو گی۔
دوسری جانب غیر ملکی ملازمین نے ان اصلاحات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو روزگار کے انتخاب میں اب آسانی ہوگی۔
سعودی عرب میں پانچ سال سے مقیم ایک ورکر کا کہنا ہے کہ جب سے میں سعودی میں کام کر رہا ہوں یہ سب سے بہترین چیز ہے جو ہوئی ہے۔یہ ایک بہت بڑی پیشرفت ہے اور اس سے بہت سارے لوگوں کو مدد ملے گی۔

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل




