لاہور : پاکستان ریلویز نے جدید آن لائن پریمیئم کنٹینر ٹرین کا آغاز کر دیا۔ کراچی تا لاہور پریمیئم کنٹینر ٹرین کا دورانیہ 32 گھنٹے مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز کیجانب سے کراچی اور لاہور کے درمیان پریمیئم کنٹینر ٹرین کا آغاز کیا گیا۔مہینے میں چھ ٹرینیں 1، 6، 11، 16، 21 اور 26 کو کراچی سے لاہور جبکہ 3، 8، 13، 18، 23 اور 26 کو لاہور سے واپس کراچی روانہ کی جائینگی۔کراچی تا لاہور پریمیئم کنٹینر ٹرین کا دورانیہ 32 گھنٹے مقرر کیا گیا ہے جس کو سخت طریقے سے مانیٹر کیا جائیگا ، تاخیر کی صورت میں محکمہ پارٹیوں کو ری فنڈنگ ادا کرے گا۔
پاکستان ریلویز کے مطابق پریمیئم کنٹینر ٹرین 30 ویگنوں پر مشتمل ہوگی اور ایک ویگن کی کم از کم بکنگ کی قیمت 125,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔اس حساب سے پاکستان ریلوے کو ہر مہینے کم از کم 22.5 ملین روپے کی آمدنے متوقع ہے اگر ہر ویگن اپنے کم سے کم ریٹ پر ہی بک ہو۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے فریٹ بیٹری میں پریمیئم کنٹینر ٹرین کی شمولیت ایک اہم قدم ہے اور باقی فریٹ ٹرینوں کو بھی اسی طرز پر منتقل کیا جائیگا، شفافیت، وقت کی پابندی، آمدنی میں اضافہ اور بہترین سروس مہیا کرنا اس پریمیئم ٹرین کے چار اہم مقاصد ہیں، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ۔
ڈپٹی ڈی ایس آپریشن کراچی اور لاہور کو پریمیئم کنٹینر ٹرین کا کراچی اور لاہور میں فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل



