Advertisement

امریکا اپنی فوج یوکرین نہیں بھیجے گا : صدر بائیڈن

واشنگٹن :  روس کے یوکرین پر حملے کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اپنی فوج یوکرین نہیں بھیجے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 12th 2022, 4:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا اپنی فوج یوکرین نہیں بھیجے گا : صدر بائیڈن

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے صدر جو بائیڈن نے جاری کیے گئے ایک بیان میں  کہا کہ  یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم نیٹو کے ایک ایک انچ کا مکمل طاقت سےدفاع کریں گے۔

امریکی صدر نے  کہا کہ ہم یوکرین میں روس سے جنگ نہیں کریں گے ۔

بائیڈن نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو اور روس کے درمیان براہِ راست تصادم کے نتیجے میں تیسری عالمی جنگ ہو گی۔

انہوں  نے کہا کہ  12  ہزارفوجیوں کو روس کے ساتھ  سرحدوں جیسے کہ لٹویا، ایسٹونیا، لتھوانیا اور رومانیہ کے ساتھ  منتقل کیا  ہے تاہم ولادیمیر پیوٹن نے جو جنگ چھیڑی ہے وہ اس میں کامیاب نہیں ہونگے ۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ بیان میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے روس کے خلاف مشترکہ اقدام کا اعلان کرنے کا کہا تھا۔  بائیڈن نے خبردار کیا تھا کہ اگر روس کے کسی اقدام سے نیٹو کو خطرہ لاحق ہوا تو امریکا ردِعمل دے گا، خواہ اس سے عالمی جنگ ہی کیوں نہ شروع ہو جائے۔ تاہم اب انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ امریکا اپنی فوج یوکرین نہیں بھیجے گا ۔

اس سے قبل صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ امریکا روس کے سی فوڈ اور ڈائمنڈز سمیت دیگر اشیاء پر پابندی لگائے گا۔ ان کاکہنا   تھا کہ ہماری پابندیاں، برآمدی کنٹرول اور روسی معیشت کو کچل رہی ہیں۔ جو بائیڈن نے یہ بھی کہا تھا کہ روس نے اگر یوکرین میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روسی فوج کی کارروائیوں کے دوران مارے گئے شہریوں کی تعداد 564 ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرینی ہلاک شہریوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

Advertisement
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 12 گھنٹے قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 14 گھنٹے قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 8 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 3 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 10 گھنٹے قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement