Advertisement

عالمگیر وبا : دنیا بھرمیں متاثرہ افرادکی تعداد 10کروڑسے تجاوزکرگئی

واشنگٹن : دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 10 کروڑ14 لاکھ افراد متاثر جبکہ 21لاکھ 84ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jan 28th 2021, 10:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے اموات  کا سلسلہ  تھم نہیں سکا ،  دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے ۔  امریکہ میں کورونا سے  4 لاکھ 39 ہزار 517 افراد  ہلاک  جبکہ  2 کروڑ 61 لاکھ سے زائد نئے کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔ نیویار ک سٹی کی خواتین اساتذہ کی کوورونا ویکسی نیشن  کا عمل شروع کر دیا گیاہے ۔ کورونا کے امریکا میں 97 لاکھ 83 ہزار 927 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر  موجود ہے جہاں اموات کی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار 885 ہلاکتیں،جبکہ  1 کروڑ 7 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں   کورونا سے 2 لاکھ 20 ہزار 237 اموات ہوچکی ہیں جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 90 لاکھ 485 تک جا پہنچی ہے۔

  برطانیہ، وائرس کی تیسری اور بدترین لہر کا شکار ہے، برطانیہ میں  کورونا کیسز میں اضافے کے بعد  17جولائی تک لاک ڈاؤن   بڑھا دیا گیا ہے۔  برطانیہ میں  کیسز کی تعداد 37 لاکھ 15 ہزار سے زائد  ہوچکی ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کاکہنا ہے  کہ اس وقت 54 لاکھ افراد کو دو ویکسینز کی پہلی خوراک دی جاچکی  ہے جبکہ یومیہ 4 لاکھ افراد کو ویکسین دی جارہی ہے۔    کورونا  سے روس میں کل اموات 71 ہزار سے زائد  جبکہ مریضوں کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کر   چکی ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 74 ہزار 456 ہو چکی ہیں،جبکہ  مجموعی  کیسز 31 لاکھ 6 ہزار 859 رپورٹ ہوئے ہیں۔اسپین میں کورونا  57 ہزار 291 زندگیاں نگل گیا جبکہ اب تک اس کے 27 لاکھ 74 ہزار 14 مصدقہ کیسز  سامنے آئے ہیں۔اٹلی میں کورونا  سے  اموات کی تعداد 86 ہزار 889 تک جاپہنچی ہے  جبکہ کیسز  کی تعداد  25لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے ۔

 دنیا بھر میں کورونا کے  2 کروڑ 59 لاکھ 25 ہزار 395 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 10 ہزار 161 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں  7 کروڑ 33 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019 کورجسٹر ہواتھا ۔

Advertisement