پاکستان

‘ہماری جماعت کسی صورت ضمیر خریدنے کے دھندے میں شامل نہیں ہوگی’

انہوں نے مزید لکھا کہ ہم حق سچ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 18th 2022, 3:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
‘ہماری جماعت کسی صورت ضمیر خریدنے کے دھندے میں شامل نہیں ہوگی’

ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کسی صورت ضمیر خریدنے کے دھندے میں شامل نہیں ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں ، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج پارٹی میٹنگ میں یہ واضح کیا ہے کہ ہم تمام تر حکومتی وسائل ہونے کے باوجود کسی قسم کی خریدوفروخت میں شامل نہیں ہونگے۔

جاری کردہ پیغام میں شہباز گل لکھتے ہیں کہ ہماری جماعت کسی صورت ضمیر خریدنے کے دھندے میں شامل نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہم حق سچ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔