قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

لاہور:قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 18th 2022, 11:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

محمد یوسف نے ٹوئٹر پر اپنی بیٹی کے ہمراں ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں انہیں بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ  نے بیٹی کیلئے پیغام میں لکھا کہ'میری گڑیا تیری رخصت کا دن بھی آگیا آخر،سمٹ آیا ہے آنکھوں میں تیرا بیتا ہوا بچپن،‏ابھی کل کی ہی باتیں ہیں تو اک ننھی سی گڑیا تھی،‏ میرےآنگن میں ٹھہریں گی تیری یادیں تیری باتیں'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ '‏لومبارک ہو تمہیں وقت سفراب الوداع، ‏جاو بابل کے نگر سے اپنے گھر،‏الوداع ،‏اےمیری دخترمیری نور نظر اب  الوداع'۔