اوپنر صائم ایوب فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار

انجری کا شکار ہونے پر ٹیم کے ساتھی کھلاڑی حوصلہ دیتے رہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 3rd 2025, 4:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اوپنر صائم ایوب فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار

کیپ ٹاؤن :جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اوپنر صائم ایوب انجری کا شکار ہوگئے۔
 فیلڈنگ کے دوران اوپنر صائم ایوب پاؤں کی انجری میں مبتلا ہوئے جس کے بعد وہ درد میں نظر آئے، ابتدائی طبی امداد کے بعد صائم کو گراؤنڈ اسٹاف کی گاڑی میں اسٹیڈیم سے باہر لے جایا گیا۔
انجری کا شکار ہونے پر ٹیم کے ساتھی کھلاڑی حوصلہ دیتے رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کیپ ٹاؤن میں کھیلا جا رہا ہے، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقا نے جیتا تھا۔