قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرمحمد حسنین بھائی کی شادی پرگلوکار بن گئے،ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں محمد حسنین کو اسٹیج پر قوالوں کے ساتھ بیٹھے دیکھا گیا
پاکستانی ٹیم کےمایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے کرکٹ کے بعد گلوکاری میں اپنی آواز کا جادو جگا کر چاہنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے اپنے بھائی کی شادی پر گانا کر گلوکاری کے جوہر دکھائے،قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر کا یہ انداز دیکھ کر دوستوں اور رشتہ داروں نے خوب سراہا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی محمد حسنین کی گلوکاری کی تعریف کی گئی۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد حسنین اسٹیج پر قوالوں کے ساتھ بیٹھ کر مشہور قوالی ’یہ تو نے کیا کیا‘ گا رہے ہیں۔
موجودہ دور کے تیز ترین گیند بازوں میں سے ایک محمد حسنین کی سنگنگ پر مداحواں نے مختلف تبصرے بھی کئے۔
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) سے شہرت پانے والے نوجوان کرکٹرمحمد حسنین اس سے قبل بھی ساتھی وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کے ساتھ بھی گلو کاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں اعظم خان کو گٹار اور محمد حسنین کی گلوکاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
کرم :ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کے بعدضلع میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر تعینات
- 22 منٹ قبل
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم فالو آن کا شکار،194 کے اسکور پر پوری ٹیم آؤٹ
- 2 گھنٹے قبل
کراچی کے 2 نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ دفاتر کے قیام کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل
کرم میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل
کراچی:شاہ فیصل کالونی میں پانچ سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
- 12 منٹ قبل
اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں پربھارتی کپتان روہت شرما نے کیا ردعمل دیا؟
- 3 گھنٹے قبل