پاکستان

کورونا وائرس : پاکستان میں مزید 2 اموات،483 کیسز رپورٹ 

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  کی پانچویں لہر کے دوران یومیہ کیسزاور اموات  میں  مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 19th 2022, 8:47 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کورونا وائرس : پاکستان میں مزید  2 اموات،483 کیسز رپورٹ 

تفصیلات کے مطابق  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  پاکستان  میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 مریض انتقال کرگئے   جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30ہزار 328ہوگئی ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 483 کیسز رپورٹ ہوئے  جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 21ہزار 513  ہوگئی ہے ۔ 

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کوروناایکٹو کیسز کی تعداد15ہزار 712ہوگئی ، گزشتہ24گھنٹوں میں ایک ہزار 857 افرادکوروناسےشفا یاب ہوئے  ہیں جبکہ  اب تک14لاکھ75ہزار473 مریض  کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔ 

ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے39 ہزا067 ٹیسٹ کیےگئے ہیں ،  جبکہ کوروناکے503 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ 

 

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔