وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کا مشن آخری مرحلے میں داخل، اجلاس طلب
اسلام آباد: وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی سرگرمیاں آخری مراحل میں داخل ہونے لگیں جس کو حتمی شکل دینے کے لئے آج مشترکہ اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 19 2022، 11:58 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ذرائع کے مطابق مشترکہ اپوزیشن قائدین کی جانب سے آج اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جو کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی رہائشگاہ پر دوپہر 2 بجے ہوگا ۔ اجلاس میں شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری سمیت دیگر قیادت شریک ہوگی ۔
اجلاس میں لانگ مارچ، دھرنا اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نمبر گیم پر مشاورت کی جائے گی اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے ساتھ طے ہونے والے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی گئی ہے ۔
اعتزازحسن شہید کی گیارہویں برسی آج منائی گئی
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے معاملات میں مزید کشیدگی
- 8 گھنٹے قبل
اُڑان پاکستان پروگرام کا مقصد برآمدات کو فروغ دینا ہے، احسن اقبال
- 9 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام گروپس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے ہو گا
- 7 گھنٹے قبل
بنگلادیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کردیا
- 8 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات