تحریک انصاف کی جانب سے منحرف ارکان کو آج شوکاز نوٹس جاری کیے جانے کا امکان
اسلام آباد : تحریک انصاف کی جانب سے منحرف ارکان کو آج شوکاز نوٹس جاری کیے جانے کا امکان ہے ۔
جی این این کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے منحرف ارکان کو آج شوکازنوٹس جاری کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل اسد عمرنے 13منحرف ارکان کے شوکاز نوٹسز پر دستخط کردیے ہیں ۔ شوکاز نوٹس میں منحرف ارکان سے وضاحت طلب کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق منحرف ارکان کو7 روزکےاندرمعافی مانگ کرغیرمشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی جائے گی جبکہ 7 روز تک جواب نہ دینے اورواپس نہ آنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی اجلاس میں منحرف ارکان کوشوکازجاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں 24 کے قریب پی ٹی آئی ارکان موجود ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف مذہبی رہنماؤں اور نمائندگان کے ساتھ خصوصی نشست
- 39 منٹ قبل
ڈی سی کرم پر حملہ کرنے والے 5 افراد کی شناخت ہو گئی
- 2 گھنٹے قبل
حلقہ پی بی 45 کوئٹہ کے 15 پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ کا عمل جاری
- ایک گھنٹہ قبل
گرینڈ جرگے کے معاہدے کے مطابق کرم میں امن کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا، بیرسٹر سیف
- ایک گھنٹہ قبل
آسٹریلیا نے پانچویں ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی
- 2 گھنٹے قبل
غزہ میں بدترین صیہونی دہشت گردی جاری ،65 سے زائد فلسطینی شہید
- ایک گھنٹہ قبل