Advertisement
پاکستان

اسلامی تعاون تنظیم وزراء خارجہ کونسل اجلاس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں:وزیرخارجہ

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کی وزرا خارجہ کونسل کے اجلاس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 21st 2022, 8:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلامی تعاون تنظیم وزراء خارجہ کونسل اجلاس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں:وزیرخارجہ

تفصیلات کے مطابق  آج ایک بیان میں وزیرخارجہ نے کہا کہ چین کے وزیر خارجہ آج پہنچ رہے ہیں جو اجلاس کے خصوصی مہمان کی حیثیث سے شرکت کریں گے۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کل ایک سال کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھالے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے موقع پر دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہونگی۔ تمام وزرائے خارجہ 23 مارچ کو نیشنل ڈے پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔  وزیر اعظم عمران خان اس اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گے ، امہ کو درپیش سلگتے ہوئے موضوعات کے علاوہ 100 سے زائد قراردادیں زیر بحث آئیں گی،انشاءاللہ پاکستان کے وقار میں اضافہ ہو گا، کل او آئی سی کی چیئرمین شپ ایک سال کیلئےپاکستان کو منتقل ہوجائےگی ، اس اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہمیں دو طرفہ ملاقاتوں کا موقع بھی میسر آئے گا۔

سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوئی محاذ آرائی نہیں چاہتے اور کسی بھی رکن کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے سے  نہیں روکا جائے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت آئینی طریقے سے عدم اعتماد کی تحریک کا مقابلہ کرے گی۔

وزیرخارجہ  نے کہا کہ عدم اعتماد میں نمبرز پورے کرنے کی ذمہ داری اپوزیشن کی ہے، اپوزیشن نمبرز پورے کرنے کیلئے ضمیر فروشی پراترچکی ہے ، مجھےبلاول کی بہت سی باتوں پر ہنسی آتی ہے، وقت کےساتھ ساتھ سیکھ جائیں گے۔ 

 

Advertisement