پاکستان
گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق اہم خبر
پنجاب کے اسکولوں کے طلباء کو نیا نصاب شائع نہ ہونے پر گرمیوں کی چھٹیوں کا ہوم ورک نہیں ملے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں کے طلباء کے لئے یکساں قومی نصاب کے تحت نیا نصاب شائع نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نصاب کی عدم دستیابی سے خدشہ ہے کہ طلباء کو نئے تعلیمی سال کا نصاب گرمیوں کی تعطیلات سے پہلے نہیں مل سکے گا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ صرف لاہور میں زیر تعلیم 5 لاکھ سے زائد بچوں کے لیے 30 لاکھ سے زائد کتابیں درکار ہوں گی جب کہ 2 ماہ میں اتنے بڑے پیمانے پر کتابوں کی اشاعت ٹیکسٹ بک بورڈ کے لیے ایک مشکل ہے جس کی وجہ سے طلباء کو گرمیوں کی چھٹیوں کا ہوم ورک نہیں ملے گا۔
تجارت
عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونا مزید سستا
سونا 2300 روپے کمی کے بعد فی تولہ 2لاکھ1ہزار 900روپے کا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے نرخ گر گئے۔آل پاکستان جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 29ڈالر سستا ہو کر فی ا ونس 1939ڈالر کاہوگیا۔
دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا 2300 روپے کمی کے بعد فی تولہ 2لاکھ1ہزار 900روپے کا ہوگیا۔ صرافہ مارکیٹ میں 10گرام سونا1971روپے سستا ہوکر 1لاکھ 73ہزار 97روپے کاہوگیا۔
ٹیکنالوجی
اسٹار لنک کی پاکستان میں رجسٹریشن
اسٹار لنک پاکستان کے ہر کونے میں سستے ٹیرف پر براڈ بینڈ سروسز پہنچائے گی،گلوبل ڈائریکٹر اسپیس ایکس

سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی کمپنی اسٹار لنک نے پاکستان میں رجسٹریشن کروا لی۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سے گلوبل ڈائریکٹر اسپیس ایکس نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ اسٹار لنک کی سروسز سے ٹیلی کام آپریٹرز کے آپریشنل اخراجات میں کمی ہو گی جبکہ دور دراز علاقوں میں غیر فعال موبائل ٹاورز بھی کم خرچ میں فعال ہو سکیں گے۔
وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے گلوبل ڈائریکٹر اسپیس ایکس کی ملاقات
— Ministry of IT & Telecom (@MoitOfficial) March 22, 2023
اسپیس ایکس کی کمپنی اسٹار لنک نے ایس ای سی پی میں اپنی رجسٹریشن کرالی ہے، پاکستان میں تیزترین اور ارزاں سیٹیلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی راہیں ہموار ہورہی ہیں، امین الحق pic.twitter.com/SKutv8NhMo
گلوبل ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کے ہر کونے میں سستے ٹیرف پر براڈ بینڈ سروسز پہنچانا ہے اور اسٹار لنک اس حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
گلوبل ڈائریکٹر اسپیس ایکس نے تعاون کرنے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن میں تیزی سے آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کے بنیادی مراحل طے ہو گئے ہیں اور اب اس پر تیزی سے کام شروع کر دیا جائے گا۔
پاکستان
پاکستان میں کٹ پٹلی تماشہ لگا ہوا ہے،شیخ رشید
13کا ٹولہ تباہی اوربربادی کی علامت بن گیا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں کٹ پٹلی تماشہ لگا ہوا ہے،ملک منجدھار میں پھنس گیا ہے۔اپنے ٹویٹر میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیدا کردیا ہے۔
آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کاامتحان ہےکہ وہ بہروپیوں کی غیرآئینی، غیرقانونی حکومت کوچلنےدیتی ہےیاان پرآرٹیکل6لگاتی ہے۔۔نگران حکومت کی اب کوئی حیثیت نہیں
پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے۔ ملک منجدھار میں پھنس گیا ہے۔13کا ٹولہ تباہی اوربربادی کی علامت بن گیا ہےIMFاور دوست ممالک سب کی طرف سے جھنڈی ہےIMFکی3میٹنگز ناکام ہو گئی ہیں۔پیٹرول کی سبسڈی کا ڈرامہ بھی واپس لے لیا گیاہے۔اشرافیہ موج کرے گی اورغریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرجائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 23, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ 13کا ٹولہ تباہی اوربربادی کی علامت بن گیا ہے۔ آئی ایم ایف اور دوست ممالک سب کی طرف سے جھنڈی ہے۔ آئی ایم ایف کی 3میٹنگز ناکام ہو گئی ہیں۔پیٹرول کی سبسڈی کا ڈراما بھی واپس لے لیا گیاہے۔اشرافیہ موج کرے گی اورغریب ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر مرجائےگا۔
شیخ رشید نے کہا کہ جب حکومت آئین کوتسلیم نہیں کرےگی توعوام حکومت کوکیوں تسلیم کریں گے۔ آج چھٹی ہےکل سےسپریم کورٹ کےدروازے کی طرف لوگوں کی نظریں ہوں گی۔ملکی غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلیے منفی پیغام گیاہے۔ قوم کوبتایاجائے کہ ملک کوکس طرف لےکرجاناہے۔ترکی میں زلزلےسے50ہزار آدمی مرےلیکن الیکشن شیڈول تبدیل نہیں ہوا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی گرفتار
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کی کمی
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
عمران خان سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف 130 مقدمات درج
-
علاقائی 2 دن پہلے
ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے عاطف منصف سمیت 11 افراد جاں بحق
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کا پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا