پاکستان
اتحادی حکومت کیساتھ نہیں رہے: متحدہ قیادت سے ملاقات کے بعد فضل الرحمان کا دعویٰ
گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کارکنان اسلام آبادلانگ مارچ کے لیے تیار رہیں
کراچی: حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحادی حکومت کے ساتھ نہیں رہے۔
مولانافضل الرحمان کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پہنچے اور ایم کیوایم قیادت سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی گئی۔ بہادرآباد پہنچنے پر صحافیوں نے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ گھبرانا ہے یا نہیں گھبرانا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم تو گھبرانے والے نہیں ہیں۔
گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کارکنان اسلام آبادلانگ مارچ کے لیے تیار رہیں، اب ہماری تحریک فیصلہ کن مرحلےمیں داخل ہوچکی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے مفتی محمد تقی عثمانی اور جے یوپی کے سربراہ شاہ اویس نورانی سے بھی ملاقات کی تھی۔
پاکستان
چیف آف رائل ملائیشین ایئرفورس کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون میں فروغ اور مضبوط فضائی شراکت داری کے حوالے بات چیت کی گئی،آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چیف آف رائل ملائیشین ایئرفورس جنرل تان سری داتو نے پاکستان کا دورہ کیا دورہ ، جس میں ملائیشین ائیرفورس کے چیف نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سے پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔
ہیڈ کوارٹر آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے جنرل تان سری داتو کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون، مشترکہ تربیت اور صنعتی شعبے میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط دوطرفہ دفاعی تعلقات کو اجاگر کیا، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ملائیشین ایئرفورس کے سربراہ کو پاکستان کے پہلے دورہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں ایئر چیف نے دونوں فضائی افواج کے درمیان فوجی شراکت داری کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع ملائیشین ایئر فورس کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا اوردوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
تفریح
درجنوں ملی نغموں کے خالق جمیل الدین عالی کی نویں برسی آج منائی جارہی ہے
جمیل الدین عالی نے 1965 ءکی پاک بھارت جنگ کے دوران لکھے گئے ملی نغموں سے شہرت حاصل کی
پاکستان کے معروف دانشور،شاعر،ادیب اورشہرہ آفاق ملی نغموں کے خالق جمیل الدین عالی کو دنیا سے رخصت ہوئے نو سال کا عرصہ بیت گیا،انہوں نے جو بھی لکھا خوب لکھا،جیوے جیوے پاکستان اور اے وطن کے سجیلے جوانوجیسے نغموں سے شہرت پائی۔
جمیل الدین عالی 20جنوری 1925ءکو دہلی کے ایک علمی وادبی گھرانے میں پیدا ہوئے،انہوں نے بیک وقت شاعر، ادیب، محقق اور کالم نگار کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
جمیل الدین عالی نے 1965 ءکی پاک بھارت جنگ کے دوران لکھے گئے ملی نغموں سے شہرت حاصل کی،ان کے مشہور نغموں میں اے وطن کے سجیلے جوانوں،اتنے بڑے جیون ساگر میں توں نے پاکستان دیااور اس کے علاوہ اسلامی سربراہی کانفرنس کے لیے ”ہم تا ابد سعی و تغیر کے ولی ہیں ہم مصطفوی ہیں“ شامل ہیں۔
جمیل الدین عالی کو اردو ادب کے لئے طویل خدمات کے اعتراف میں 1991ءمیں حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس اور2004ءمیں تمغہ امتیازسے نوازاگیاتھا، جمیل الدین عالی طویل علالت کے بعد 23 نومبر 2015ءکو اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
علاقائی
لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے بند
لاہور سےاسلام آباد اور دیگر شہروں کو جانے والی موٹرویز کوبھی بند کر دیا گیا ہے
پاکستان تحریک انصاف کی جانب 24 نومبر کی احتجاجی کال کے پیش نظر لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔
جبکہ لاہور سےاسلام آباد اور دیگر شہروں کو جانے والی موٹرویز کو بند کر دیا گیا ہے، بابو صابو کو بھی کنٹینرز اور بیرئیر لگا کر بند کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
، بند روڈ پر واقع تمام بس اڈے بھی بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ گزشتہ روز لاہور رنگ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کرنے جا اعلان کر دیا گیا تھا۔
جی ٹی روڈ کو جہلم کے مقام سے بند کیا گیا ہے، جبکہ موٹرویز کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کی وجہ سے بند کی گئی ہیں، موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر فعال ہے۔
-
کھیل 2 دن پہلے
سمیر احمد سید چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر
-
دنیا ایک دن پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
-
علاقائی 5 گھنٹے پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ
-
دنیا ایک دن پہلے
روس کا یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ
-
جرم 2 دن پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی