سیاسی منظر پر بیک ڈور رابطے،ترجمان پنجاب حکومت نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ترین گروپ سے رابطوں کی تصدیق کر دی ۔


رپورٹ کے مطابق ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ روز ترین گروپ کے ارکان کی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی ہے ۔ ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ مائنس بزدار کا مطالبہ کرنے والے اب مذاکرات پر آگئے ہیں۔حسان خاور نے کہا ہے کہ جلد ترین گروپ کے تحفظات دور کر دیں گے ۔
یادرہے ذرائع کے مطابق کچھ روز پہلے وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کی تھی۔ٹیلی فونک رابطے میں گروپ اراکین کی ناراضی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ عون چودھری نے وزیردفاع پرویز خٹک کی جانب سے رابطے کی تصدیق کر دی ہے۔ جبکہ قبل ازیں وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے بھی ترین گروپ کے ارکان سے رابطے کئے اور انہیں سمجھانے بجھانے کی کوشش کی۔ مراد راس کا کہنا تھا کہ آئیں مل بیٹھ کرغلط فہمیاں دور کرتے ہیں، ترین گروپ کے ارکان پارٹی کا حصہ ہیں، گلے شکوے دور کرنے کو تیار ہیں۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 8 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 13 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 13 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 10 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 14 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 14 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 14 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago







