پاکستان

پی آئی اے کی آسٹریلیا  کیلئے براہ راست  پروازیں 22 اپریل سے شروع ہونگی

کراچی : پاکستان انٹریشنل ائیر لائنز (پی آئی اے)  کی سڈنی آسٹریلیا کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز جمعہ 22 اپریل 2022 سے ہو گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 24th 2022, 6:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی آئی اے کی آسٹریلیا  کیلئے براہ راست  پروازیں 22 اپریل سے شروع ہونگی

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی سڈنی آسٹریلیا کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز جمعہ 22 اپریل 2022 سے ہو گا،سڈنی کی براہ راست ابتدائی پروازیں جمعہ کو لاہور تا سڈ نی اور  سڈنی تا  لاہور اتوار کو چلائی جائیں گی۔  سڈنی کے لیے براہ راست پروازوں سے وقت کی بچت اورمسافروں کوسامان کی مد میں بھی سہولت ملیں گی۔

اکانومی کلاس کے مسافروں کو 45 کلو گرام،ایگزیکٹو کلاس کے مسافروں کو 55 کلوگرام سامان لے جانے کی اجازت ہو گی ، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے فلائٹ آپریشنز کے انتظامات کو حتمی شکل کی ہدایات کردی  ہیں۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ مارکیٹنگ اور فرنٹ لائن ٹیموں کو مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کی جائیں،پی آئی اے نے ایوی ایشن انڈسٹری کو درپیش کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا منصوبہ بنایا ہے اور حال ہی میں کراچی اور لاہور سے باکو کے لیے پروازیں شروع کی گئی ہیں۔ قومی ائر لائن اپنے نیٹ ورک میں مزید منزلیں شامل کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔