لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کو سرپرائز سے پہلے سرپرائز دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی آئین سے انحراف کے مرتکب ہو چکے ہیں، تحریک عدم اعتماد ہر حوالے سے کامیاب ہو گی۔
انہوں نے کہا ہےکہ عوامی مطالبے پر تحریک عدم اعتماد پیش کر رہے ہیں، عوام کو جلد کرپٹ حکومت سے چھٹکارا مل جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت عوام کے ووٹ سے بنی تھی، ہماری حکومت میں عمران نیازی نے کیا کچھ نہیں کیا، عمران نیازی نے ڈی چوک بلاک کیا چینی صدر کا دورہ ملتوی کرایا جب کہ اپوزیشن نے اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے او آئی سی اجلاس کرایا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن نے او آئی سی کے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، عمران نیازی کہتا تھا آج امپائر کی انگلی اٹھنے والی ہے، کیا یہ اپنے کنٹینر والے دن بھول گئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نیازی صاحب کس منہ سے ہارس ٹریڈنگ اور بےضمیری کی بات کرتے ہیں، عمران خان کی پالیسی ہے نہ رہے بانس نہ بجے بانسری۔
ان کا کہنا تھا کہ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے عمران نیازی کا بستر گول ہوجائے گا،اپوزیشن کوئی بھی غیرآئینی اقدام نہیں ہونے دے گی،کوئی غیرآئینی اقدام ہوا تو عمران خان خوش ہوں گے۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 9 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 6 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 8 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 9 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 گھنٹے قبل



