سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی
راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب شمالی وزیرستان حسن خیل سے پاکستان میں داخلے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان مادر وطن پر قربان ہو گئے،سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی جوابی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ، ناکامی پر دہشت گردوں نے راہ فرار اختیار کر لی۔
انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں لانس حوالدار وجاہت عالم، شیخوپورہ کے رہائشی 25 سالہ سپاہی سجاد عنایت، سپاہی مقبول اورا سکردو کے رہائشی 22سالہ سپاہی سجاد علی بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی مادر وطن کیلئے قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 8 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 10 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 11 گھنٹے قبل



