اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انٹر نیشنل اخبار ، وال اسٹریٹ جرنل کے ساؤتھ ایشیا کیلئے انچارج، امریکی باشندے ڈینئل پرل قتل کیس میں سندھ حکومت کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے ملزمان کو بری کرنے کاحکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ بنچ نے مختصر فیصلہ سنا تے ہوئے عمر احمد شیخ کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ بنچ کے ایک رکن نے فیصلے سے اختلاف کیا۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں ڈینئل پرل کے قتل کیس کے ملزمان کی سزائیں مکمل ہونے کے باوجود انہیں انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے فورتھ شیڈیول کے تحت حراست میں رکھے جانے سے متعلق مقدمہ میں ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر حکومت سندھ کی اپیلوں کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ملزمان کو جاری کئے گئے رہائی کے حکم کیخلاف حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کی تھی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت میں اٹارنی جنرل اورچاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹسز جاری کیے تھے۔
اپریل2020 میں سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم احمد عمر سعید شیخ کی سزائے موت ختم کرتے ہوئے انھیں اغوا کے جرم میں دی گئی سات برس قید کی سزا برقرار رکھی تھی۔جبکہ عدالت نے دیگر تین ملزمان کو بری کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم بھی جاری کیا تھا۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سال 2002 میں امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے حوالے سے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے احمد عمر سعید شیخ کو سزائے موت جبکہ سلمان ثاقب، شیخ عادل اور فہد نسیم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 6 مقدمات میں ضمانت میں 11 فروری تک توسیع
- 4 گھنٹے بعد
چین اور بھارت 5 سال بعد براہ راست فضائی سروس دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
- 4 گھنٹے بعد
120 گاڑیوں کا قافلہ ٹل سے اشیائے خورونوش لے کر ضلع کرم پہنچ گیا
- 4 گھنٹے بعد
مودی کا امریکی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ،مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ
- 4 گھنٹے بعد
وزیر اعلیٰ پنجاب اور چین کے بی جی آئی گروپ کے چیئرمین کے درمیان ملاقات
- 4 گھنٹے قبل
وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کی معاشی رپورٹ جاری کردی
- 7 گھنٹے قبل
مراکش کے سفیر کی وزیر اعظم سے ملاقات
- 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر’’پرائم منسٹر یوتھ کونسل‘‘ تشکیل دے دی گئی
- 8 گھنٹے قبل
امریکہ نے پاکستان کی امداد بند کرکے کئی اہم منصوبے روک دئے
- 3 گھنٹے بعد
شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے
- 8 گھنٹے قبل
صدر مملکت نے 12 ایڈیشنل ججز کے تقرر کی منظوری دے دی
- 6 گھنٹے قبل
معراج کا واقعہ ہمیں اتحاد، ایمان، اور محبت کے پیغام کو عام کرنے کی دعوت دیتا ہے، یوسف رضا گیلانی
- 5 گھنٹے قبل