Advertisement
پاکستان

3 یا 4 اپریل کو عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی : وزیرداخلہ 

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 3 یا 4 اپریل کو عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی، اپوزیشن کے تمام ارکان کو مکمل  سیکیورٹی  دیں گے۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 26th 2022, 2:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
3 یا 4 اپریل کو عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی : وزیرداخلہ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید  نے کہا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی، ، انشاءاللّٰہ عمران خان فتح یاب ہوں گے، اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہوں گے ۔  انہوں نے کہا کہ مفرور قاتلوں کو بھی دبئی سے ووٹ ڈالنے کے لیے لایا جا رہا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ 

شیخ رشید نے کہا کہ ناظم جوکھیو کے قتل میں نامزد ایم این اے جام عبد الکریم دبئی سےووٹ ڈالنے آ رہے ہیں، جنہیں وطن واپسی پر گرفتار کریں گے، ان کا نام ای سی ایل اور انٹرپول میں بھی ڈلوائیں گے، ان کی گرفتاری کے سلسلے میں آئی جی سندھ سے بات ہو گئی ہے۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹلز میں مزے کر رہے ہیں، کسی کو کسی کا راستہ روکنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہر کوئی سن لے، کسی نے امن و امان کو ہاتھ میں لیا تو قانون اس کو ہاتھ میں لے گا، ٹکراؤ سے گریز کیا جائے، تمام سیاسی جماعتوں کو دانشمندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور کسی سیاسی محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہئے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کو کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کو اٹھائیں، ہماری کوشش ہوگی کہ 7 روز خوش اسلوبی سے گزریں، اپوزیشن نے کوئی غلطی کی تو سزا بھی یہی بھگتیں گے، کل (27 مارچ کو) پریڈ گراؤنڈ میں عوام کا سمندر ہو گا، جس سے عمران خان خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی، اتحادیوں کے ساتھ اور ناراض لوگوں کے ساتھ بھی بات چیت ہو رہی ہے، راولپنڈی کی ریلی پاکستان کی سب سے بڑی ریلی ہو گی، راولپنڈی کا حلقہ وفاداریوں کو پسند کرتا ہے، پنڈی شہر کی ریلی کو میں خود لیڈ کروں گا۔

وزیرداخلہ  کا کہنا ہے کہ ابھی تک تو حالات صحیح ہیں، جے یو آئی سرینگر ہائی وے سے اسٹیج ہٹا کر پارکنگ سائیڈ پر لے گئی ہے، تمام پارٹیوں کے راستے کلیئر رکھیں گے، کسی کو کسی کا راستہ روکنے کی اجازت نہیں دیں گے، تحریکِ عدم اعتماد گزر جائے تو بتاؤں گا کہ ملک دشمن طاقتیں  او آئی سی کانفرنس کو کیسے نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔28  سے 4 تاریخ تک دنیا کی نظر پاکستان پر ہے ۔  

شیخ رشید نے کہا  کہ وزارتِ داخلہ کو اختیار ہے کہ وزیرِ اعظم اور کابینہ کی منظوری سے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کر سکتی ہے، اللّٰہ کرے وہ وقت نہ آئے، امید ہے نہیں آئے گا، کوئی ملک دشمن بھی شرارت کر سکتا ہے، ہمیں پوری کوشش کرنی ہے کہ ہم سیاسی طورپر میچیور ہونے کا ثبوت دیں، اگر خدانخواستہ کوئی ٹکراؤ ہو گا تو اس کی رپورٹ ہم نے سپریم کورٹ کو کر دی ہے۔

‏وزیرداخلہ نے کہاکہ میری رائے ہے کہ وقت سے پہلے انتخابات کی طرف جانا چاہیے،وزیر اعظم کو گورنر راج  کی تجویز دی جو مسترد کردی گئی ، میں نے عمران خان کو کہا ہے بجٹ کے بعد الیکشن کے لیے جانا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو مقبولیت اس وقت ملی ہے عمران خان کو ہمیں فورا اگلے الیکشن کے لیے جانا چاہیے۔ 

Advertisement
سندھ حکومت کا 22 مارچ کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا 22 مارچ کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

  • 7 گھنٹے قبل
سانحہ جعفر ایکسپریس :ریلوٹ ٹریک کی مرمت مکمل، کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کل بحال ہوگی

سانحہ جعفر ایکسپریس :ریلوٹ ٹریک کی مرمت مکمل، کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کل بحال ہوگی

  • 10 گھنٹے قبل
افغانستان ہمارا دشمن نہیں، اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، بانی پی ٹی آئی 

افغانستان ہمارا دشمن نہیں، اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، بانی پی ٹی آئی 

  • 9 گھنٹے قبل
تحریک انصاف کوقومی سلامتی کے اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی، مولانا فضل الرحمان

تحریک انصاف کوقومی سلامتی کے اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی، مولانا فضل الرحمان

  • 10 گھنٹے قبل
 محکمہ انسداد دہشتگردی کی بنوں اور چارسدہ میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

 محکمہ انسداد دہشتگردی کی بنوں اور چارسدہ میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

  • 10 گھنٹے قبل
بچوں کے تحفظ کے حوالے سےملک میں قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا، سپریم کورٹ

بچوں کے تحفظ کے حوالے سےملک میں قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا، سپریم کورٹ

  • 9 گھنٹے قبل
سانحہ جعفر ایکسپریس:ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پرآگئیں

سانحہ جعفر ایکسپریس:ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پرآگئیں

  • 10 گھنٹے قبل
تحریک انصاف نے ثابت کر دیا کہ ان کی اولین ترجیح ملکی سلامتی نہیں بلکہ بانی  ہے،وزیر دفاع

تحریک انصاف نے ثابت کر دیا کہ ان کی اولین ترجیح ملکی سلامتی نہیں بلکہ بانی ہے،وزیر دفاع

  • 5 گھنٹے قبل
آغوش پروگرام: پنجاب حکومت کا نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان

آغوش پروگرام: پنجاب حکومت کا نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان

  • 9 گھنٹے قبل
تہران میں یوم پاکستان منایا جائے گا،سفیر مدثرٹیپو

تہران میں یوم پاکستان منایا جائے گا،سفیر مدثرٹیپو

  • 5 گھنٹے قبل
ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا ،کوئی تحریک ، کوئی شخصیت نہیں، سید عاصم منیر

ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا ،کوئی تحریک ، کوئی شخصیت نہیں، سید عاصم منیر

  • 7 گھنٹے قبل
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا فیصلہ

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا فیصلہ

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement