پاکستان
وزیراعظم عمران خان کاقوم کےنام اہم پیغام
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے عوام سے جلد از جلد اسلام آباد پہنچنے کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے رات گئے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ آج جو جلسہ ہورہا ہے، یہ تحریک انصاف کی نہیں، پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلسے پر پہنچنے والے شہری جلدی نکلیں، کیونکہ سڑکوں پر رش ہوگا، خوف ہے کہ آپ وقت پر نہ پہنچ پائیں ، جدھرجدھرجووقت بھی آپ نےنکلنےکاطےکیاہواہےاس سےپہلےنکلیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں جلسہ کر رہی ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔
پریڈ گراؤنڈ میں آج ہونے والے جلسے میں 36 کنٹینرز کی مدد سے اسٹیج تیار کیا گیا ہے، مرکزی قیادت کے لیے خصوصی کنٹینر بنادیا گیا ہے، جلسے میں شرکت کیلئے ملک بھر سے قافلوں کی اسلام آباد آمد جاری ہے ۔
تجارت
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق دوسرے روز بھی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق دوسرے روز بھی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔
ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 515 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں 10 گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 41 ڈالرکی کمی ہوئی ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 2631 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔
پاکستان
پی ٹی آئی کے احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد تمام موٹر ویز کھول دی گئیں
اسلام آباد اور لاہور کے روڈ بھی ٹریفک کے لئے بحال کر دیئے گئے ہیں اور کنٹینرزکو ہٹانے کا عمل بھی جاری ہے
تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد موٹر وے کھول دی گئی ہے۔
اسلام آباد اور لاہور کے روڈ بھی ٹریفک کے لئے بحال کر دیئے گئے ہیں، جہاں کنٹینرز موجود ہیں انہیں ہٹانے کا عمل جاری ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 کو لاہور اسلام آباد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا،موٹروے ایم 11 کو لاہور سیالکوٹ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم، موٹروے ایم 14 ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان، موٹروے ایم3 کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ترجمان لاہور ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں، لاہور اسلام آباد، لاہور سیالکوٹ موٹروے، ایسٹرن بائی پاس بھی کھول دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور رنگ روڈ ٹریفک کیلئے کھلی ہے اور شہرکے اندر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، دوسری جانب اسلام آباد میں ٹریفک بحال ہو گئی ہے۔
اسلام آباد میں جہاں جہاں کنٹینرز لگا کر راستے بند کئے گئے تھے، ان رکاوٹوں کو ہٹا کر تمام سڑکیں ٹریفک کے لئے بحال کی جا رہی ہیں۔
موسم
ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سکھر پہلے نمبر پر آگیا
علی الصبح سکھر 766 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر رہا
پنجاب میں سموگ کا راج بدستور برقرار، ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سکھر پہلے نمبر پر آگیا۔
ملک کے مختلف شہر فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے جہاں ائیر پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد کافی زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
علی الصبح سکھر 766 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر رہا جب کہ 557 ائیر انڈیکس کے ساتھ شیخوپورہ دوسرے نمبر پر رہا اور لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں تیسرے نمبر آ گیا،
دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں میں بھارتی شہر کولکتہ 406 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سر فہرست ہے۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
پاکستان 2 دن پہلے
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
دنیا ایک دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان