جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کے فیصلے سے ن لیگ کی پنجاب میں تمام امیدیں دم توڑ گئیں: ہاشم ڈوگر

لاہور: صوبہ پنجاب کے وزیر برائے پاپولیشن ویلفیئر ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے فیصلے سے ن لیگ کی پنجاب میں تمام امیدیں دم توڑ گئیں ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کے فیصلے سے ن لیگ کی پنجاب میں تمام امیدیں دم توڑ گئیں: ہاشم ڈوگر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر برائے پاپولیشن ویلفیئر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے فیصلے سے ن لیگ کی صوبہ پنجاب میں تمام امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے صوبائی وزیر لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) ہاشم ڈوگر نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے میں پی ٹی آئی کی مستحکم حکومت وجود میں آئے گی۔

دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ نے بھی چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کے لیے مناسب امیدوار قرار دے دیا ہے۔

مستعفی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مشیر برائے لائیو اسٹاک کی حیثیت سے کام کرنے والے فیصل حیات جبوانہ نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ کام کیا جا سکتا ہے لیکن حتمی فیصلہ جہانگیر ترین ہی کریں گے۔

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا۔
سونا 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا،10گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے پر پہنچ گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 4ہزار 100روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی،فی تولہ سونا 4ہزار 100روپے کمی کے بعد 2لاکھ 74ہزار 300روپے کا ہوگیا،10گرام سونے کی قیمت میں 3ہزار 515روپے کمی ہوئی جس کے بعد 10گرام سونا 2لاکھ 35ہزار 168روپے  فی تولہ  پر پہنچ گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیلاروس کے صدرکی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلاروس کے صدرکی  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

بیلاروس کے صدر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ۔ 

ملاقات میں دفاع کے شعبے میں تعاون سمیت علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عالمی و علاقائی امور میں بیلاروس کے کردار کو سراہا اور بیلا روس کے ساتھ تعاون بڑھانے اور دو طرفہ روابط مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا،معزز مہمان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی  قربانیوں کا اعتراف کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گورنر سندھ سے قطر کے سفیر علی مبارک الخطیر کی ملاقات

ملاقات کے دوران گورنر ہاوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ قطر کے سفیر نے گورنر ہاوس کے تاریخی حصوں کا دورہ بھی کیا، جن میں قائداعظم کا کمرہ شامل تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر سندھ سے قطر کے سفیر علی مبارک الخطیر کی ملاقات

گورنر ہاوس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور قطر کے سفیر علی مبارک الخطیر کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات کے دوران قطر کے سفیر نے گورنر سندھ کے مختلف انیشی ایٹو کی تعریف کی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر قطر کے سفیر کو بتایا کہ قطر پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، اور پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول اور ضمانت فراہم کی جائے گی۔

ملاقات کے دوران گورنر ہاوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ قطر کے سفیر نے گورنر ہاوس کے تاریخی حصوں کا دورہ بھی کیا، جن میں قائداعظم کا کمرہ شامل تھا۔

کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ وہ جیل میں قید بچوں کی ضمانت کرانے کو تیار ہیں کیونکہ “یہ ہمارے بچے ہیں”۔ اس کے علاوہ، گورنر سندھ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ “ان کی جادوگرنی ہار گئی اور ہمارا جادوگر محسن نقوی جیت گیا”۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll