کھیل
پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریزکیلئے ٹریفک انتظامات مکمل
لاہور : پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز کیلئے ٹریفک کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق گورنمنٹ بوائز کالج گلبرگ میں شائقین کرکٹ کی گاڑیاں پارک ہونگی جبکہ شائقین کرکٹ لبرٹی پارکنگ ایریا میں بھی گاڑیاں پارک کر سکیں گے ۔
سی ٹی او لاہور کاکہنا ہے کہ اسٹیکرز والی گاڑیاں الحمراء کمپلیکس اور جیمنزیم کمپلکس میں پارک ہوں گی ، شائقین کرکٹ کی گاڑیاں براستہ سینٹر پوائنٹ پارکنگ ایریا میں داخل ہوں گی ۔ مجموعی طور پر 975 ٹریفک اہلکار روٹ ڈیوٹی سرانجام دیں گے، جبکہ رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 03 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہیں ۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، شائقین کرکٹ کو روائتی انداز میں خوش آمدید کہا جائےگا، ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے ہوٹل تک ٹیموں کو زیرو روٹ دیا جائے گا ، تاہم ٹیموں کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کچھ لمحوں کےلئے بند کیا جائے گا ، موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کےلئے کھول دیا جائےگا۔
سی ٹی اور لاہور نے کہا کہ راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا۔
پاکستان
مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ، بارشوں کا امکان
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ متوقع ہے
مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے،کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتراضلاع میں بارش کا امکان جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، زیارت، لورالائی، گوادر، کیچ، پنجگور، آواران، قلات،خضداراورلسبیلہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
کوئٹہ اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرار ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کو ئٹہ میں کم سے کم 2ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات 0،نوکنڈی11، سبی13،گوادر 18، تربت18، جیونی میں کم سے کم 20ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ متوقع ہے ۔
پاکستان
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چیئرمین کو استعفے سے متعلق آگاہ کر دیا،تاہم ابھی تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے، سلمان اکرم راجہ کو حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر انہیں سخت تنقید کا سامنا تھا۔
واضح رہےکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے استعفے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔
پاکستان
پی ٹی آئی چیئرمین بنائے جانےوالی خبر پر اسد قیصر نے خبر کی تردیدکر دی
اسد قیصرکو چئیرمین تحریک انصاف بنائے جانے کی خبروں پر رکن قومی اسمبلی کا بیان بھی سامنے آ گیا۔
اسد قیصرکو چئیرمین تحریک انصاف بنائے جانے کی خبروں پر رکن قومی اسمبلی کا بیان بھی سامنے آ گیا۔
اسد قیصر نے خبر کی تردید کر دی ،ان کا کہنا ہے کہ مجھے تاحال ایسی کسی چیز کے بارے آگاہ نہیں کیا گیا ۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں زیرگردش ہیں کہ فائنل کال کی ناکامی پرعمران خان نے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو پارٹی عہدوں سے ہٹا دیاہے،تاہم ابھی کسی بھی نے افواہوں کی تصدیق نہیں کی۔
-
دنیا ایک دن پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
-
کھیل ایک دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
کھیل 14 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب
-
تجارت 2 دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان