ملتان: بلوچستان اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے پاکستان کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بعد سندھ کو 13 رنز سے شکست دے دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق سندھ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو بلوچستان کی ٹیم کے تمام کھلاڑی 48 ویں اوور میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
بلوچستان کی جانب سے حسیب اللہ نے 131، اسد شفیق نے 64، عماد بٹ نے 13 اور عمران بٹ نے 11 رنز بنائے۔
سندھ کی طرف سے سہیل خان اور محمد عمر 3،3، میر حمزہ 2 جبکہ ابرار احمد اور سائم ایوب نے 1،1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
ہدف کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر محض 250 رنز ہی بنا سکی جس میں عمیر بن یوسف 60 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
اس کے علاوہ خرم منظور نے 55، شرجیل خان نے 50 اور سائم ایوب نے 30 رنز جوڑے، بلوچستان کی ٹیم سے کاشف بھٹی نے 3، خرم شہزاد اور یاسر شاہ نے 2،2 جبکہ عماد بٹ نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
مین آف دی میچ بلوچستان کے حسیب اللہ قرار پائے جنہوں نے شاندار131 رنز کی اننگ کھیلی۔
پاکستان کپ کا فائنل یکم اپریل کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 9 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 15 گھنٹے قبل

کتاب " حیرت انگیز فضل "کی تقریب رونمائی ، طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت
- 8 گھنٹے قبل

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 14 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 7 گھنٹے قبل

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا
- 11 گھنٹے قبل

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 14 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 گھنٹے قبل

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- 13 گھنٹے قبل









.webp&w=3840&q=75)

.jpg&w=3840&q=75)



