اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا ۔


تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس تین روز کے وقفے کے بعد آج ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کے انتہائی اہم اجلاس میں بحث کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ایجنڈے میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل ہے۔
عدم اعتماد کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، وہ اب وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائِز نہیں رہ سکتے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج تین بجے بلالیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام ف سمیت حزب اختلاف کی دیگر جماعتیں پرامید ہیں کہ ان کے پاس حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین سمیت 190 سے زیادہ ووٹ موجود ہیں جو کہ مطلوبہ 172 ووٹوں سے کہیں زیادہ تعداد ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان بھی پراعتماد ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم آخری گیند تک کھیلیں گے اور استعفی نہیں دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمرا ن خان ملک و قوم کے لیے جنگ لڑتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد 8 مارچ کو قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تھی جس کے بعد 28 مارچ کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے 161 اراکین کی موجودگی میں تحریک پیش کرنے کی منظوری دی گئی۔

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 19 منٹ قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 10 منٹ قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 3 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 5 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 2 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 15 منٹ قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 5 گھنٹے قبل