18اضلاع میں کل 6 ہزار 15 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ جن میں مرد پولنگ اسٹیشنز کی تعداد ایک ہزار 112 ہے۔ خواتین پولنگ اسٹیشنز کی تعداد ایک ہزار 21 ہے جبکہ مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 3 ہزار 8سو 82 ہے۔
پشاور: خیبر پختون خوا میں آج دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ جاری ہے ۔


خیبرپختونخوامیں بلدیاتی الیکشن کےدوسرےمرحلےمیں18اضلاع میں پولنگ آج ہوگی ۔ صوبے بھر میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کے سامان کی گزشتہ روز ترسیل کر دی گئی ہے ۔
الیکشن میں80لاکھ سےزائدووٹرزاپناحق رائےدہی استعمال کریں گے۔
شمالی اور جنوبی وزیرستان، اورکزئی، شانگلہ، مالا کنڈ، دیر بالا، دیر زیریں، چترال، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر اور کوہستان میں بھی پولنگ ہو گی۔
ایبٹ آباد اور سوات میں سٹی میئر کی نشست کے لیے کڑا مقابلہ متوقع ہے۔
بلدیاتی الیکشن میں 29 ہزار 3 سو 38 امیدوار میدان میں ہیں ، تحصیل میئر اور چیئرمین کی نشستوں کے لیے 651 امیدوار ہیں۔
ویلیج، نیبرہڈ میں جنرل نشستوں پر 13 ہزار 331 افراد انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں، خواتین کی نشستوں پر 3 ہزار 201 امیدوار میدان میں ہیں۔
مزدور اور کسان کی نشستوں پر 6602، یوتھ پر 5446 امیدوار جبکہ اقلیتی نشستوں پر 107 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہو گا۔
بلدیاتی الیکشن کے لئےسکیورٹی کےانتظامات بھی مکمل ہیں ، الیکشن کےلئے 49 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیاگیاہے ، حساس ترین پولنگ اسٹیشنزمیں پولیس ،پاک فوج کےجوان تعینات ہونگے ۔
مجموعی طور پر 6176 پولنگ اسٹیشنز،16509 پولنگ بوتھ بنائےگئےہیں جبکہ 2326 پولنگ اسٹیشنزحساس اور1646 پولنگ اسٹیشنزحساس ترین قرار دیے گئے ہیں ۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 6 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون، اور تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 7 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 گھنٹے قبل

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور کر غزستان کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے کا عزم
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ریلیشنز وایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد
- 6 منٹ قبل

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا
- 3 گھنٹے قبل

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 7 گھنٹے قبل



.webp&w=3840&q=75)







.jpg&w=3840&q=75)