اسلام آباد:وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ مجھے اللہ نے مقابلہ کرنے کی صلاحیت دی ہے، مجھے مقابلہ کرنا آتاہے ،مقابلہ کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا کہ اگر کسی کا خیال ہے کہ عمران خان چپ کرکے بیٹھ جائے گا تو وہ اس خوش فہمی میں نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ قوم نہ تو استعمال ہونے والوں کو معاف کرے گی اور نہ ہی ان کو جو ان کے پیچھے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ یہ سازش میں کامیاب ہونے دوں گا تو میرا اپنی قوم سے وعدہ ہے کہ جب تک میرے جسم میں خون ہے،ان کے خلاف لڑوں گا۔استعفے سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا استعفیٰ دے دو،میں نے پوری زندگی ہار نہیں مانی،آخری بال تک مقابلہ کروں گا۔
اپوزیشن رہنماؤں سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ 30 سال سے باریاں لینے والے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے ساڑھے 3 سال میں ملک خراب کردیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب میں ان کے30سال سے کیسز ہیں ہمارےانصاف کےنظام میں طاقتوں کوگرفت میں لانےکی صلاحیت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساڑھے 3 سالوں میں جتنے کام ہوئے گزشتہ کسی حکومت میں اتنے کام نہیں ہوئے، آزاد ماہرین کو بلا کر فیصلہ کروا لیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے عدم اعتماد کے حوالے سے کہا کہ اتوارکوملک کافیصلہ ہونے جا رہا ہے، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔ پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ کہاں خریدوفروخت ہورہی ہے۔ وزیر اعظم نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ آپ کومعاف کریں گے نہ بھولیں گے، اور جو لوگ آپ کو ہینڈل کررہےہیں انہیں بھی عوام معاف نہیں کریں گے۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 20 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 17 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 19 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل



