اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا خواجہ آصف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم خود پسندی، خود پرستی اور انا پرستی کا شکار ہیں۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خود پسندی، خود پرستی اور انا پرستی کا شکار ہیں، انہیں نفسیاتی معائنے کی ضرورت ہے، وہ ملک کے لیے سیکیورٹی تھریٹ بن چکے ہیں، یہ اپنے ذاتی اور سیاسی فائدے کے لیے ملکی مفاد کو داؤ پر لگا رہے ہیں، اس حکومت نے ملک پر قرضوں میں ریکارڈ اضافہ کیا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جتنی مہنگائی، غربت اور بے روزگاری، جتنی سفارتی تنہائی کا پاکستان آج شکار ہے اس سے پہلے کبھی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے بغیر کرپشن کے حکومت کرکے دکھائی، عمران خان کے پاس اب بھی دو روز ہیں، اگر ہم نے کوئی کرپشن کی ہے تو ہمارے کے خلاف کرپشن کا ریفرنس نیب کی بھیج دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد عمران خان اور عثمان بزدار کی کرپشن کے ثبوتوں سے رجسٹرڈ بھرے ہوں گے، کوئی این آر او نہیں ملے گا، کیا ریاست مدینہ میں دوسروں کو گالی دے کر سیاست کی جاتی ہے، 4 سال میں وزیراعظم نے ہر ایک کے تعاون سے حکومت کی مگر ان کی کارکردگی صفر ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم تحریک عدم اعتماد سے بھاگنے کے لیے امریکا کا نام استعال کر رہے ہیں، عمران خان ہمارے ملک اور قوم کو درپیش مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسی باتیں کر رہے ہیں، عمران خان آج پارلیمنٹ میں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکے اور حکومتی نمائندے ایوان چھوڑ کر بھاگ گئے، اتوار کو اس حکومت کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا وزیراعظم کی آج کی تقریر نے پاکستان کے مفادات کی خدمت نہیں کی۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 21 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 22 منٹ قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل




