اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے سینیٹ الیکشن اوپن کرانے کا بل منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا چئیرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سینیٹ الیکشن اوپن کرنے سے متعلق بل زیر بحث آیا،چھ ارکان نے سینیٹ الیکشن اوپن کرنے کی حمایت کردی، جبکہ اپوزیشن کے تین ارکان کی سینیٹ الیکشن خفیہ رکھنے کی حمایت کی۔
سینیٹ الیکشن اوپن کرنے کی مخالفت کرنے والوں میں پاکستان پیپلزپارٹی کے تین ارکان سید نوید قمر ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور سید حسین طارق شامل ہیں۔اپوزیشن ارکان نے الزام لگایا کہ چیئرمین کمیٹی معاملے کو بلڈوز کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
قائمہ کمیٹی نے کثرت رائے سے سینیٹ الیکشن اوپن کرنے کا بل منظور کرلیا۔ بل کے حق میں 6 جبکہ مخالفت میں 3 ووٹ آئے، اجلاسں میں ن لیگ کے اراکین شرکت نہ کر سکے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 23 دسمبر کو صدر مملکت کی منظوری کے بعد سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس بھجوانے کی وزیر اعظم کی تجویز کی منظوری دے دی اور ریفرنس پر دستخط کیے تھے۔عدالت عظمیٰ میں دائر ریفرنس میں صدر مملکت نے وزیر اعظم کی تجویز پر سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کی تجویز مانگی ہے۔
ریفرنس میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئینی ترمیم کے بغیر الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرنے کے لیے رائے دی جائے۔وفاقی حکومت نے ریفرنس میں کہا ہے کہ خفیہ انتخاب سے الیکشن کی شفافیت متاثر ہوتی ہے اس لیے سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے منعقد کرانے کا آئینی و قانونی راستہ نکالا جائے۔4جنوری 2021 کو چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے ریفرنس پر سماعت کرتے ہوئے پانچوں ایڈووکیٹ جرنلز ، اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو نوٹس جاری کیا تھا۔
2 1جنوری 2021 کو جمیعت علمائے اسلام (ف) نے سینیٹ انتخابات کے معاملے میں عدالت عظمی کی رہنمائی کے لئے صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران اوپن بیلٹ کے ذریعے انتخابات کروانے کی مخالفت کی۔ وفاقی حکومت نےاس پر تحریری جواب پیش کیا جبکہ حکومت سندھ کو ریفرنس پر اپنا مؤقف پیش کرنے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت دی گئی ۔
16جنوری 2021 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران سینیٹ انتخابات کے انعقاد کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت عظمی ٰ سے رہنمائی طلب کرلی ۔الیکشن کمیشن پاکستان نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی ، کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ سینیٹ انتخابات ہمیشہ آئین کی دفعہ 226 کے مطابق خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہی ہوئے ہیں۔ لہذا اوپن بیلٹ کے ذریعے مذکورہ انتخابات کے انعقاد کے لئے آئین کے آرٹیکل 226 میں ترمیم کی ضرورت ہے۔
22 جنوری 2021 کو سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دائر کردہ ایک ریفرنس میں سپریم کورٹ کے مشاورتی دائرہ اختیار کو غلط اور وقت سے پہلے رجوع کیا جس میں عدالت عظمیٰ سے سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ اور شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے بارے میں رائے طلب کی گئی ہے۔
23 جنوری 2021 کو چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صدارتی ریفرنس کا جواب پیش کرتے ہوئے اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کرانے کی حمایت کی ۔
25 جنوری 2021کو سندھ حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی مخالفت کردی۔

بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں، بیوی سمیت پورا خاندان جاں بحق
- a day ago

پی آئی اے کی نجکاری،عارف حبیب کنسورشیم نے 100 فیصد شیئرز حاصل کر لیے
- a day ago
افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیاں جاری
- 10 minutes ago

یو اے ای کا تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان
- 18 hours ago

ایران کو کسی قیمت پر نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، ڈیل نہیں ہوئی تو دباؤ برقرار رکھیں گے، روبیو
- 21 hours ago

ایران کا اپنی دفاعی وعسکری صلاحیتیں ایشیائی ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کا اعلان
- a day ago

آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر
- a day ago

ایران تنازع امریکا کیلئے نئی سردجنگ بن گیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
- 18 hours ago

اسحا ق ڈار کا انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ،،پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف، مکمل حمایت کا اعادہ
- 18 hours ago
.jpeg&w=3840&q=75)
آسٹریلوی ہائی کمشنر کاکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ، آنکھوں کی صحت کے شعبے میں آسٹریلیا کے دیرینہ تعاون کے اثرات کا مشاہدہ
- 38 minutes ago

شہریوں کیلئے اچھی خبر،نیپرا نے سولر صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کردیا
- 19 hours ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری
- 20 hours ago










