سیف علی خان کی اس وقت شادی کرینہ کپور سے ہے لیکن چھوٹے نواب کی پہلی شادی امرتا سنگھ سے ہوئی تھی۔


بالی وڈ میں شادی ہو تو شادی میں نہ جانے والا بھی ہر فین اپنے آپ کو براتی سمجھتا ہے، آج کل بالی ووڈ میں ایک اور جوڑی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہے۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور نے اپنے جیون ساتھی کے لیے اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ کا انتخاب کر لیا ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی ستاروں کا ملن ہوا، کچھ کا ساتھ ہمیشہ کا تھا تو کچھ کو بری نظر یا آپس کی انا نے ایک دوسرے سے دور کردیا۔
بالی وڈ میں سب سے پہلی مشہور شادی سپر اسٹار دلیپ کمار اور حسینہ سائرہ بانو کی تھی جو پچاس سال سے بھی زیادہ کامیاب رہی اور دلیپ کمار کے انتقال پرہی وہ ایک دوسرے سے جدا ہوئے۔
سپراسٹار راجیش کھنہ نے بوبی کی کمسن ہیروئن ڈمپل کپاڈیہ سے شادی کی اور ڈمپل نے 10 سال بعد راجیش کھنہ سے علیحدگی کے بعد فلم انڈسٹری میں دوبارہ اینٹری دی۔
سیف علی خان کی اس وقت شادی کرینہ کپور سے ہے لیکن چھوٹے نواب کی پہلی شادی امرتا سنگھ سے ہوئی تھی۔
میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنی سے بڑی اسٹار جیہ بہادری سے اس وقت شادی کی جب امیتابھ سپر اسٹار نہیں بنے تھے، جبکہ بگ بی کے بیٹے ابھیشک بچن نے بھی ملکہ حسن ایشواریہ رائے کو اپنی دلہن بنایا۔
بالی وڈ می کئی شادیوں کے قصے مشہور ہیں لیکن دھرمندر اور ہیما مالنی جیسی کہانیاں کسی کی نہیں، زینت امان کی شادی فلم اسٹار مظہر خان سے ہوئی لیکن اس کا انجام اچھا نہیں ہوا۔
راج ببر نے ایک شادی سمیتا پاٹیل سے کی لیکن سمیتا پاٹل کی زندگی نے وفا نہیں کی، تو سپر اسٹار مدھو بالا گلوکار کشور کمار سے جلدی جدا ہوگئیں۔
سپر اسٹار نرگس اپنے شوہر سنیل دت کیلئے ہمیشہ امر ہی رہیں، اس وقت بھی یش راج فلمز کے آدی چوپڑا کی ایک دلہنیا رانی مکھر جی ہیں۔
اجے دیوگن کاجول اور اکشے کمار ٹوئنکل کھنہ کی جوڑی برسوں سے سلامت ہے۔ سلمان خان نے تو شادی نہیں کی لیکن ان کے چھوٹے بھائی ارباز کی شادی ملائیکہ اروڑہ سے ہوئی لیکن سالوں بعد دونوں کی طلاق بھی ہوگئی۔
رائٹر اور نغمہ نگار جاوید اختر کی پہلی بیوی ہنی ایرانی بھی رائٹر تھی اور دوسری بیوی شبانہ اعظمی کو تو سب جانتے ہی ہیں۔
سلیم جاوید کے سلیم خان نے بھی دو شادیاں کی جس میں سے دوسری شادی فلم اسٹار ہیلن سے بھی کامیاب ہوئی۔ رشی کپور دنیا سے چلے گئے لیکن انھوں نے اپنی بیوی نیتو سنگھ سے کھلم کھلا پیار کیا۔
سری دیوی اور متھن کی بھی شادی کی اطلاعات تھیں لیکن متھن پہلے سے یوگیتا بالی سے شادی کر چکے تھے۔
2018 میں بالی ووڈ کی رام لیلا کی جوڑی یعنی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون بھی ایک ہو گئے، اور گزشتہ سال دسمبر 2021 میں بالی وڈ میں کترینہ اور وکی کوشل کا ملن ہوا، جسے مداحوں سے خوب پیار ملا۔

مودی سرکار نے گھٹنے ٹیک دئیے،ٹرمپ کی دھمکی کے بعد روس سے تیل کی خریداری بند کردی
- 13 hours ago

بھارت کا ٹیرف دھمکی کے بعد امریکا سے F-35 لڑاکا طیارےنہ خریدنے کا فیصلہ
- 35 minutes ago

رحیم یارخان، شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 5 اہلکار شہید
- 2 hours ago

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی
- 2 hours ago

افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کی بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی
- 2 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، پیٹرول سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا
- 12 hours ago

بنوں : پولیس اورسی ٹی ڈی کامشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
- 41 minutes ago

امریکا نے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا
- 2 hours ago

سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ نے گلگت بلتستان کے37 مقامات کو آفت زدہ قرار دے دیا
- 13 hours ago

قطر کی جانب سے 3 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ملازمت دینے کا اعلان
- 2 hours ago

لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کرلی
- 13 hours ago

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 2 hours ago