پنجاب اسمبلی کے 6 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہونا تھا۔


لاہور : نئے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا یا نہیں؟ کنفیوژن برقرارہے، ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے آج شام ساڑھے سات بجے اجلاس طلب کر رکھا تھا، لیکن ترجمان پنجاب اسمبلی نے آج ہونے والا اجلاس کی تردید کر دی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ آج طلب کئے جانے والے اجلاس کو کوئی نوٹیفکیشن نہیں ہوا، اجلاس 16 اپریل کو ہی ہو گا۔
جبکہ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ وکلاء سے مشاورت کے بعد اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس شام ساڑھے 7 بجے ہوگا۔
دوست محمد مزاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب بھی آج ہی ہوگا، قائد ایوان کے لیے پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز آمنے سامنے ہونگے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کرنے کی منظوری دی تھی، ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایوان میں توڑ پھوڑ کے بعد مرمت کیلئے موخر کیا گیا۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے 6 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہونا تھا۔
مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے ردعمل میں کہا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نےعدالت میں کل اجلاس بلانےکا کہا مگر خبر آئی پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک موخر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے 40 ممبران معطل کر کے اپنے نمبرپورے کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں توڑپھوڑ کی جلد انکوائری ہو گی۔

کراچی :کلفٹن میں میاں بیوی کی لاشیں ملنے کا واقع،گوجرانوالہ سے 11 افراد گرفتار
- 2 hours ago

برساتی نالے میں گاڑی بہہ جانے کے افسوسناک واقع، 4 خواتین کی لاشیں مل گئیں، بچے کی تلاش جاری
- an hour ago

جمشید دستی کی درخواست پر این اے 175 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل
- 3 hours ago

لاس اینجلس اولمپکس ، کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کے طریقہ پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کی تنقید
- 3 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں مسئلہ جموں و کشمیر پر فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ
- 5 hours ago

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
- an hour ago

امریکی صدر کی مودی کو بھارتی مصنوعات پر 25 فیصدر ٹیرف لگانے کی دھمکی
- 6 hours ago

اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم کرکے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان کی رسائی بحال کرے، چین
- an hour ago

عوام کیلئے بڑا ریلیف، یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 4 hours ago

لیجنڈ لیگ، گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکاری بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل میں پاکستان سے ٹاکرا
- 6 hours ago

پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبے بھر میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری
- 5 hours ago

شرح سود میں کمی کا امکان، نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا
- 6 hours ago