ریاض : مکہ المکرمہ میں رمضان المبارک کے لیے مسجد الحرام کے عملے میں پانچ روبوٹس کو شامل کردیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام میں صفائی ستھرائی کے کام میں مدد کے لیے مسجد کے عملے میں 5 روبوٹس کو شامل کردیا گیا ہے۔ ان روبوٹس کے ذمہ یہ کام لگایا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ خانہ کعبہ کی چھت بالکل صاف ستھری رہے۔
یہ روبوٹس صفائی کے جدید ترین طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے دستی طور پر اور ایپلیکیشن کے ذریعے، دونوں طرح سے کام کرتے ہیں۔ مسجدالحرام کےانڈر سیکرٹری جنرل فار سروسز نے ان ربورٹس کے حوالے سے میڈیا کو بتایا ہے کہ’اس سمارٹ ویکیوم کو چارج کرنے میں چار گھنٹے تک کا وقت لگتا ہے اور اس کی بیٹری مسلسل تین گھنٹے تک چلتی ہے‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’سمارٹ ویکیوم تین گھنٹے میں 180 مربع میٹر کے رقبے پر کیا جاتاہے‘۔
Five new robot vacuums join the cleaning crew at #Makkah’s Grand Mosque, their job: ensure the #Kaaba’s roof is in pristine condition || #SaudiArabia #Ramadan
— Arab News Pakistan (@arabnewspk) April 5, 2022
-
Read: https://t.co/tiPG2vTNWc pic.twitter.com/gAy8PRMvmt
اُنہوں نے کہا کہ ان جدید آلات اور ٹیکنالوجی کا مقصد سنگ مرمر کے معیار کو برقرار رکھنا، گندگی کو دور کرنا اور کعبہ کو خاص طور پر اور مسجدالحرام کو پاک رکھنا ہے، ایجنسی اللہ کے مقدس گھر کو پاک کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی خواہشمند ہےکیونکہ یہ ٹیکنالوجی کاموں کی کارکردگی کو تیز کرنے میں معاون ثابت ہوں گی‘۔
جنرل پریذیڈنسی کی طرف سے فراہم کردہ ان جدید آلات کا استعمال دھونے کے بعد کیا جاتا ہے۔
مسجد الحرام اور اس کے مہمانوں کی خدمت کے لیے تربیت یافتہ ماہرین کی مدد سے صفائی کا عمل عام طور پر 20 منٹ کے اندر مکمل ہو جاتا ہے۔
.jpg&w=3840&q=75)
دو دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپےمہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دے دیا
- 5 hours ago

آئی ایس پی آر کی بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، بیٹوں کو فوج میں بھیج کر خوارج کے خلاف لڑنے کی دعوت
- 2 hours ago

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی
- an hour ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن مدد کی پیشکش
- 7 hours ago

لیاری گینگ وار پر بنائی گئی بولی وڈ فلم ’دُھرندھر‘ بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز
- 3 hours ago

دی وژن کالج آف لیڈرشپ لاہور میں کانووکیشن پروقار تقریب،فیکلٹی ممبران، گریجویٹس کی بھرپور شرکت
- 6 hours ago

الیکشن کمیشن نے پی پی 289 ڈی جی خان کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
- 3 hours ago

پی ٹی آئی کے خلاف نگران دور میں درج 9مئی کے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ
- an hour ago

فخر زمان آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا یافتہ قرار
- 4 hours ago

ریاست سے بڑھ کرکچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں،آئی ایس پی آر
- 6 hours ago

حکومت کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اے آئی بیسڈ ایپ لانے کا فیصلہ
- 7 hours ago










.jpg&w=3840&q=75)

