اسلام آباد:مشیرپارلیمانی اموربابراعوان نے آئینی ترمیم کےبل کو آئندہ ہفتےپارلیمنٹ میں لانے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی باراصلاحات کیلئے آئینی پیکج تیارکیاہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیرپارلیمانی اموربابراعوان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کیلئےریٹ لگائےگئےہیں ،سب بتاوں گا،آج تک کسی نے سینیٹ الیکشن فیئرکرنے کیلئےقانون سازی نہیں کی،ہم نے ملکی تاریخ میں پہلی بار اصلاحات کیلئے آئینی پیکیج تیار کیاہے اور سنگل ٹرانسفریبل ووٹ کی جگہ اوپن ووٹ کالفظ استعمال کر رہےہیں،تمام انتخابات کو شفاف ہونا چاہیے اور ووٹ قابل شناخت ہونا چاہیے، آئینی ترمیم کےبل کوآیندہ ہفتےپارلیمنٹ میں لےجا رہےہیں،آئینی ترمیم کے تین حصے ہیں،جن لوگوں نے پیسہ کمانا ہوگا وہ بل کی حمایت نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل میں ترمیم کرکے بیرون ملک پاکستانی الیکشن لڑسکتے ہیں اور ترمیم کے بعد جس کے پاس دہری شہریت ہوگی وہ بھی الیکشن لڑے گا،دہری شہریت کے حامل افراد عہدہ ملنے کے بعد دہری شہریت چھوڑ دیں گے۔
بابر اعوان نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن میں شفافیت سب کیلئےٹیسٹ کیس ہے،تمام جماعتوں کوہارس ٹریڈنگ روکنےکیلئےموقع فراہم کررہےہیں،ہم وہ آئینی ترمیم لارہے جو پوری قوم کا مطالبہ ہے، سب لوگوں نے ہمیشہ کہا کہ سینیٹ الیکشن شفاف ہونا چاہیے۔

سابق اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہان کا ٹرمپ کو خط: غزہ جنگ ختم کرانے کے لیے کردار ادا کریں
- 5 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے 5 اگست کے احتجاجی منصوبے کو حتمی شکل دے دی
- 9 گھنٹے قبل
روس سے تیل خریداری پر تنقید غیرمنصفانہ ہے، بھارت کا امریکا کو دوٹوک جواب
- 5 گھنٹے قبل

معذوری رکاوٹ نہیں: وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہونہار طالبعلم کو نقد انعام اور لیپ ٹاپ کا تحفہ
- 5 گھنٹے قبل

حمیرا اصغر کی ماں کی لاتعلقی پر غزالہ جاوید کا اظہار افسوس ، بیٹی کی خبر تک نہ لی
- 8 گھنٹے قبل
سینئر وکیل شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
- 6 گھنٹے قبل

جب تک اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کرتے تب تک معاملات آگے نہیں بڑھیں گے،وزیر قانون
- 9 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کے 15 عہدیدار پیپلز پارٹی میں شامل، اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا: گورنر پنجاب
- 9 گھنٹے قبل

5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا
- 6 گھنٹے قبل

برطانوی ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران طوفانی ہواؤں کی زد میں آ گیا
- 6 گھنٹے قبل

روسی تیل خریدنے پر بھارت پر مزید ٹیرف عائد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
- 5 گھنٹے قبل