شہباز شریف اور شاہ محمود کے کاغذات منظور، وزارت عظمیٰ کیلئے ووٹنگ کل ہو گی
اسلام آباد: وزارت عظمیٰ کی نشست کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔


اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کیا گیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کی جانب سےاپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے تجویز کنندہ آصف علی زرداری اور تائید کنندہ بلاول بھٹو زرداری ہیں۔
جے یو آئی (ف) کی جانب سے مولانا اسعد محمود تجویز کنندہ اور تائید کنندہ شاہدہ اختر ہیں۔ بی این پی مینگل کی طرف سے اختر مینگل تجویز کنندہ اور آغا حسن بلوچ تائید کنندہ ہیں۔
باپ کی جانب سے خالد مگسی اور اسرار ترین تجویراور تائید کنندہ ہیں جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سید امین الحق تجویر کنندہ و تائید کنند ہ ہیں۔
پی ٹی ایم کی جانب سے محسن داوڑ اور علی وزیر تجویز کنندہ اور تائید کنندہ جب کہ امیر حیدر خان ہوتی اور شاہ زین بگٹی بھی تجویز کنندہ اور تائید کنندہ ہیں۔ سید خورشید شاہ ، سید نوید قمر، سردار آیاز صادق اور خواجہ سعد رفیق و دیگر بھی تجویز و تائید کنندگان میں شامل ہیں۔
پی ٹی آئی نے قائد ایوان کے امیدوار کے لیے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
مخدوم شاہ محمود قریشی کے تجویز کنندہ زین قریشی اورتائید کنندہ ظہور حسین قریشی ہیں ، ملک عامر ڈوگر تجویر کنندہ، علی محمد خان بھی تائید کنندہ میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 14 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 10 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 10 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 13 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 14 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 11 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 11 گھنٹے قبل









