عمران خان سمیت تمام پی ٹی آئی ارکان کا قومی اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان
اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت تمام پی ٹی آئی ارکان کا قومی اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت تمام پی ٹی آئی ارکان کا قومی اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
پی ٹی آ ئی کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آٗجن کی حرصِ زر، ہوس اقتدار نے میری قوم کو “بھکاری” بنایا۔ جن کی غلامانہ زہنیت نے میرے گھروں کو مقتل گاہ، میرے لوگوں کو پناہگزین میری ماں کو زندہ درگور کردیا میں ان کو اس ملک کا سربراہ مانوں؟ absolutely not یہ فیصلہ فقط میرا نہیں میرے ملک کی ۲۲ کروڑ عوام کا بھی ہے ۔
جن کی حرصِ زر، ہوس اقتدار نے میری قوم کو “بھکاری” بنایا۔ جن کی غلامانہ زہنیت نے میرے گھروں کو مقتل گاہ، میرے لوگوں کو پناہگزین میری ماں کو زندہ درگور کردیا میں ان کو اس ملک کا سربراہ مانوں؟ absolutely not یہ فیصلہ فقط میرا نہیں میرے ملک کی ۲۲ کروڑ عوام کا بھی ہے pic.twitter.com/Mqln6tfVGe
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) April 11, 2022
دوسری جانب فیصل جاوید نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کی طویل مشاورت کے بعد اسمبلی سے استعفےٰ دینے کا اختیار چیرمین عمران خان کو دے دیا - تمام ایم این ایز نے کہا کہ انکی اسمبلی میں نشستیں امانت ہیں - جب چاہیں استعفے لے لیں - پوری پارلیمانی پارٹی یکجا ہے-
پارلیمانی پارٹی کی طویل مشاورت کے بعد اسمبلی سے استعفےٰ دینے کا اختیار چیرمین عمران خان کو دے دیا - تمام ایم این ایز نے کہا کہ انکی اسمبلی میں نشستیں امانت ہیں - جب چاہیں استعفے لے لیں - پوری پارلیمانی پارٹی یکجا ہے-
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 11, 2022
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ اگر مجھے اکیلے کو بھی استعفیٰ دینا پڑا تودوں گا ، میں ان چورؤں کے ساتھ نہیں بیٹھے سکتا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام اراکین نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیاہے تاہم استعفے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے ہونے والی ووٹنگ کے بعد دیئے جائیں گے ۔
تحریک انصاف کے تمام اراکین اسمبلی شاہ محمود قریشی کو ووٹ ڈالنے اور نتیجہ آنے کے بعد قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیں گے ، سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری سے ملاقات میں ہدایت بھی جاری کر دی ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر عائد کیئے گئے اعتراضات کو مسترد کر دیا گیا توہ اسمبلی سے مستعفیٰ ہو جائیں گے تاہم یہ فیصلہ بھی منسوخ کر دیا گیا تھا اور اب پی ٹی آئی کی جانب سے نئی حکمت عملی سامنے آئی ہے ۔
عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا کہ میں ان چوروں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا، اکیلے بھی استعفیٰ دینا پڑا تو دوں گا ۔کل رات کو سب کو سمجھ آ گئی کہ پی ٹی آئی کی طاقت کیا ہے ۔

پاکستانی طلبہ نے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں 4 میڈلز جیت لیے
- 20 minutes ago

سال 2025میں ساڑھے تین لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے
- 3 hours ago

بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے، محمد یونس کا اعلان
- 2 hours ago

پنجاب کابینہ نے ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی
- 4 hours ago

برطانوی حکومت کا پاکستانی طلبہ کے لیے چیوننگ اسکالرشپ کا آغاز
- 5 hours ago

ایران میں جولائی کے دوران 96 قیدیوں کو سزائے موت، 5 افغان شہری بھی شامل
- 3 hours ago

گوادر میں چینی سرمایہ کاری کی نئی راہیں: شِننگ انٹرپرائز اور جی پی اے معاہدہ
- 5 hours ago

پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں کا علی امین گنڈاپور کے خطاب کے بغیر جانے پر احتجاج
- 18 minutes ago

شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی رکنیت خطرے میں ، مسلسل غیر حاضری پر اسپیکر کا نوٹس
- 4 hours ago

پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ روک لیا
- 4 hours ago

یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش پارلیمانی وعدہ خلافی ہے، پیپلزپارٹی کو فیصلہ قبول نہیں: خورشید شاہ
- 22 minutes ago

اداکارہ تمنا بھاٹیا کا انوکھا انکشاف: اپنی تھوک سے کیل مہاسوں کا علاج کرتی ہوں
- 3 hours ago