ملک کے 23ویں وزیراعظم کے آج ہونے والے انتخاب کا عمل اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پاکستان کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ ملک کے 23ویں وزیراعظم کے آج ہونے والے انتخاب کا عمل پینل آف چیئرز کے رکن ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ ایوان میں گھنٹیاں بجنے اور دروازے بند ہونے کے بعد ووٹنگ کا عمل ہوا۔
ایاز صادق نے شہباز شریف کے ملک کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہونے کا اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کو 174 ارکان نے ووٹ دیا۔ اس کے ساتھ ہی ایوان میں ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم شہباز شریف کے نعرے بلند کیے۔
خیال رہے کہ شہباز شریف آج رات وزیر اعظم پاکستان کا حلف لیں گے۔
تحریک انصاف نے وزیراعظم کے الیکشن کا بائیکاٹ کیا وہ شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے وزیراعظم کے امیدوار تھے۔
قومی اسمبلی اجلاس قائم مقام اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت شروع ہوا تاہم انہوں نے کچھ دیر بعد ہی اجلاس کی کارروائی چلانے سے معذرت کرلی۔
ایاز صادق نے ڈپٹی اسپیکر کی نشست سبنھال لی اور اسمبلی اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی۔

پیرو میں مسافر بس کھائی میں گر گئی، 18 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچواں اسپیل شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی ’حنظلہ‘ غزہ کے قریب پہنچ گئی
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
- 14 گھنٹے قبل

نشانِ حیدر پانے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 77واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج نےامدادی کشتی حنظلہ کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا، سماجی کارکن اور عملہ اغواء
- ایک گھنٹہ قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان چیمپئنز کی ویسٹ انڈیز کو49 رنز سے شکست
- 3 گھنٹے قبل

راولپنڈی:موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب حادثے کا شکار، 7 افراد جاں بحق، 20 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پر بیان کا غلط مطلب لیا گیا، اسحاق ڈار کی وضاحت
- 15 گھنٹے قبل

ملک بھر میں پولیو کیسز میں اضافہ، سندھ اور خیبر پختونخوا میں 3 نئے کیسز رپورٹ
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کرلیا
- ایک گھنٹہ قبل

تھائی لینڈ، کمبوڈیاکے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ
- 3 گھنٹے قبل