کراچی:گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کے بعد سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔


شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل مستعفی ہو گئے ہیں۔
عمران اسماعیل نے اس سے پہلے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جیسے ہی شہباز شریف حلف اٹھائیں گے میں استعفیٰ دے دوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا ایک لمحے کے لیے بھی شہباز شریف کو سر کہنا پڑے، یہ شخص نااہل ہے، میں ان کو وزیراعظم نہیں مانتا ہوں، اپنی شفٹنگ کا عمل شروع کردیا ہے۔
یاد رہے کہ اس قبل گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ترجمان گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا نے شاہ فرمان کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گورنرخیبر پختونخوا نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دیا ہے۔
شاہ فرمان خیبرپختونخوا کے 32 ویں گورنر تھے اور انہوں نے 5 ستمبر 2018ء کو خیبرپختونخوا کے گورنرکےطور پر حلف اٹھایا۔
شاہ فرمان 1995ء سے پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک ہیں وہ پی ٹی آئی ٹکٹ پر 2 بار صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے جب کہ 2013ء سے 2018ء تک صوبائی وزیر بھی رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا بھی جلد مستعفی ہونےکا امکان ہے۔

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 8 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 11 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 7 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 12 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 14 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago





