مشہور امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے ارب پتی افراد کی 36ویں سالانہ رینکنگ جاری کردی ہے۔


امریکی جریدے فوربز کے مطابق کورونا کی وجہ سے سست عالمی مارکیٹوں نے دنیا کے ارب پتی افراد کو بری طرح متاثر کیا اور اسی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال 87 امیر ترین افراد اس فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔
فوربز کے مطابق 2 ہزار 6 سو 68 ارب پتی افراد پر مشتمل اس فہرست میں اس سال 236 نئے افراد بھی شامل ہوئے جبکہ ایک ہزار ارب پتی افراد اب گزشتہ سال کے مقابلے زیادہ امیر ہیں۔
امریکا میں اب بھی دنیا کے سب سے زیادہ ارب پتی افراد موجود ہیں ،امریکی 735 ارب پتی افراد کی مجموعی مالیت 4.7 کھرب ڈالرز ہے جبکہ چین 607 ارب پتی افراد کی بدولت اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔
حیران کن طور پر روس اور چین میں ارب پتی افراد کی تعداد میں بڑی کمی دیکھی گئی، روس میں یوکرین پر حملے کے بعد گزشتہ سال کے مقابلے میں اب 34 کم ارب پتی افراد ہیں، جبکہ چین میں ٹیک کمپنیوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کی وجہ سے 87 افراد اس فہرست سے کم ہوئے۔
فوربز کے مطابق اسپیس ایکس کمپنی کے مالک ایلون مسک 219 ارب ڈالرز کے مجموعی اثاثوں کے ساتھ دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ایمازون کے جیف بیزوس 171 ارب ڈالرز مالیت کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا تیسرا نمبر ہے۔

قوال شیر میانداد آسٹریلیا کے تاریخی مقام فیڈریشن اسکوائر پر قوالی نائٹ میں پرفارم کریں گے
- 14 گھنٹے قبل

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

یوکرین پارلیمنٹ نے جنگ کے دوران یولیا سویریدینکو کو وزیر اعظم نامزد کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں آج مزید بارش کی پیشگوئی،اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور سمیت دیگر شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 22 فلسطینی شہید،کیتھولک چرچ پر بھی بمباری
- 17 منٹ قبل

پاکستان کیلئے تاریخ ساز دن، سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 2 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا اسمبلی: خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی نےٹاس جیت لیا
- 12 گھنٹے قبل

کراچی: سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل
بھارتی ریاست آسام میں آسمانی بجلی گرنے 19 افراد جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

کراچی :پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والے گینگ کے 3 ڈاکوؤں گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں سےملک میں اب تک کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ رپورٹ جاری
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کی شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل