بیجنگ:چینی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سیاسی صورتحال میں تبدیلیاں چین اور پاکستان کے تعلقات کی مجموعی صورتحال پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر چینی دفتر خارجہ کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر رد عمل ظاہر کیا گیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیاسی حالات چاہے کیسے بھی بدلیں، چین کی پاکستان کے حوالے سے غیرمتزلزل دوستانہ پالیسی قائم رہے گی۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی سیاسی صورت حال میں تبدیلیاں چین پاکستان تعلقات کی مجموعی صورت حال پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔
Spox @zlj517 : No matter how the political situation in #Pakistan changes, #China will unswervingly adhere to its friendly policy towards Pakistan. We believe that changes in Pakistan's political situation will not affect the overall situation of China-Pakistan relations.
— Chinese Emb Pakistan (@CathayPak) April 11, 2022
اس سے قبل ترک صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے بھی شہباز شریف کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے۔
ٹیلیفونک گفتگو میں ترک صدر اردوان کا کہنا تھاکہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں، یقین ہے آپ کی قیادت میں پاک ترک برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔
اسی طرح سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن و استحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجزاور لوگوں کی فلاح وبہبود پرتوجہ مرکوزکرسکیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 9 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 7 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 5 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago





