اسلام آباد:ایم کیو ایم کے سینئر رہنما وسیم اختر نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے تقریر میں ایم کیوایم سے معاہدے کا ذکر نہ کرنے پر شکوہ کیا ہے۔


اپنے ایک بیان میں رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر خطاب میں بےنظیر کارڈ کا اعلان ہوسکتا ہے تو ایم کیوایم کے ساتھ ہوئے معاہدے کا کیوں نہیں؟
اس بات پر احتجاج کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے معاہدہ کی وجہ سے ہی آج یہ ساری محفل سجی ہے، معاہدے کی وجہ سے ہی شہبازشریف وزیراعظم بنے ہیں۔
وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا شہبازشریف کی تقریر میں ذکر ہونا چاہیے تھا، اس حوالے سے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرا لیا ہے۔
دوسری جانب ایم کیوایم کےساتھ صوبائی سطح پر ہونے والے معاہدے سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ نے ناصرشاہ، امتیازشیخ ، سعید غنی اور مرتضی وہاب پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
اس حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں شامل وزراء معاہدے کے مطابق قانون سازی کا مسودہ تیار کریں گے۔

گرم چائے پینا ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے زیادہ مفید قرار
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے نئے معاہدے
- 12 منٹ قبل
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
- 23 منٹ قبل

برطانوی وزیراعظم کا اعلان ، مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے 10 ملین پاؤنڈ فنڈ
- 22 منٹ قبل

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا،ٹرمپ کا دعویٰ
- 43 منٹ قبل

شیخ صالح الفوزان سعودی عرب کے نئے مفتیِ اعظم مقرر
- 3 گھنٹے قبل

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، میتھو شارٹ اور کونولی کی شاندار اننگز سے سیریز اپنے نام کر لی
- 10 منٹ قبل

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کے دو اہم کھلاڑی باہر
- 2 گھنٹے قبل
اسلام آباد : خود کو گولی مارنے والے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر دوران علاج دم توڑ گئے
- 3 گھنٹے قبل

جھگڑے والی رات الگ سونا ہی بہتر‘ مریم نفیس کا ازدواجی مشورہ
- 18 منٹ قبل

بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کی بھی خیبرپختونخوا کی مسترد شدہ بکتر بند گاڑیاں لینے کی درخواست
- 14 منٹ قبل