Advertisement

رمضان المبارک سال 2030ء میں دومرتبہ آئے گا

سعودی ماہرفلکیات خالدالذقاق کے مطابق مسلمان سال 2030ء میں دو مرتبہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ پائیں گے اور روزے رکھیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر اپریل 12 2022، 3:23 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
رمضان المبارک سال 2030ء میں   دومرتبہ آئے گا

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ماہرِفلکیات نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ دونوں کیلنڈروں کے درمیان تفاوت کا مطلب یہ ہے کہ رمضان ایک گریگوری سال میں قریباً ہر 30 سال میں دوبارآتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلامی ہجری تقویم قمری ادوار پر مبنی ہے جبکہ گریگوری تقویم سورج کے گردزمین کے گردش کی نشان دہی کرتی ہے۔

آخری بارایساسنہ 1997ء میں ہوا تھا اور اس سے پہلے 1965 میں ہوا تھا۔سنہ 2063ء میں ایک مرتبہ پھر دوباررمضان آئے گا۔

ہجری سال 1451ھ میں رمضان المبارک کا آغاز 5 جنوری 2030ء کےقریب  ہوگا اور سال 1452ھ میں رمضان 26 دسمبر 2030ء کے آس پاس آئے گا۔

اس کے نتیجے میں مسلمان 2030 میں مجموعی طور پر قریباً 36 دن روزے رکھیں گے،  سال 1451ھ میں 30 دن کا پورا مہینہ اور سال 1452 میں پانچ یا چھے دن۔

یاد رہے کہ ہجری قمری سال 354 یا 355 دن کا ہوتا ہے، یعنی یہ 365 دن کے گریگوری سال کے مطابق نہیں بلکہ دونوں تقویموں کے ایام میں ہیرپھیرہوتا رہتا ہے۔اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ رمضان ہرسال مختلف موسموں میں آتا ہے اورتقریباً 32 سال کے بعد دوبارہ ایک پورے شمسی مہینے میں آجاتا ہے۔

رمضان 1449ھ، 2028ء میں شروع ہونے والا ہے اور یہ موسم سرما کے وسط میں ہوگا۔ 1466ھ بمطابق 2044ء میں رمضان کا مقدس مہینہ موسم گرما کے عروج کے دنوں میں شروع ہوگا۔

 

Advertisement
دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

  • 2 دن قبل
شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا،  پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے

شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے

  • 4 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ  پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

  • 2 دن قبل
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

  • 4 دن قبل
کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

  • 3 گھنٹے قبل
تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے

  • ایک دن قبل
ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

  • ایک دن قبل
مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش   کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

  • ایک دن قبل
ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

  • 2 دن قبل
مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

  • 18 گھنٹے قبل
پاکستانی وزیر مصدق ملک  سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

  • 2 دن قبل
Advertisement