سعودی ماہرفلکیات خالدالذقاق کے مطابق مسلمان سال 2030ء میں دو مرتبہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ پائیں گے اور روزے رکھیں گے۔


عرب میڈیا کے مطابق سعودی ماہرِفلکیات نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ دونوں کیلنڈروں کے درمیان تفاوت کا مطلب یہ ہے کہ رمضان ایک گریگوری سال میں قریباً ہر 30 سال میں دوبارآتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلامی ہجری تقویم قمری ادوار پر مبنی ہے جبکہ گریگوری تقویم سورج کے گردزمین کے گردش کی نشان دہی کرتی ہے۔
آخری بارایساسنہ 1997ء میں ہوا تھا اور اس سے پہلے 1965 میں ہوا تھا۔سنہ 2063ء میں ایک مرتبہ پھر دوباررمضان آئے گا۔
ہجری سال 1451ھ میں رمضان المبارک کا آغاز 5 جنوری 2030ء کےقریب ہوگا اور سال 1452ھ میں رمضان 26 دسمبر 2030ء کے آس پاس آئے گا۔
اس کے نتیجے میں مسلمان 2030 میں مجموعی طور پر قریباً 36 دن روزے رکھیں گے، سال 1451ھ میں 30 دن کا پورا مہینہ اور سال 1452 میں پانچ یا چھے دن۔
یاد رہے کہ ہجری قمری سال 354 یا 355 دن کا ہوتا ہے، یعنی یہ 365 دن کے گریگوری سال کے مطابق نہیں بلکہ دونوں تقویموں کے ایام میں ہیرپھیرہوتا رہتا ہے۔اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ رمضان ہرسال مختلف موسموں میں آتا ہے اورتقریباً 32 سال کے بعد دوبارہ ایک پورے شمسی مہینے میں آجاتا ہے۔
رمضان 1449ھ، 2028ء میں شروع ہونے والا ہے اور یہ موسم سرما کے وسط میں ہوگا۔ 1466ھ بمطابق 2044ء میں رمضان کا مقدس مہینہ موسم گرما کے عروج کے دنوں میں شروع ہوگا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 3 دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 3 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 5 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 3 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 2 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 3 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 5 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 3 دن قبل

