لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے 16 اپریل سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب عمل میں لانے کی حمزہ شہباز کی درخواست مسترد کر دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی نے فیصلہ سنایا جس میں حکم دیا کہ تمام فریقین غیر جانبداری سے فرائض انجام دیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی سیشن کی تاریخ تبدیل کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔
حمزہ شہباز کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب جلد کروانے کی درخواست کی گئی تھی جس کو مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب 16 اپریل کو ہی ہو گا۔
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے اختیارات بھی بحال کر دیے ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے اختیارات سلب کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات بحال کیے ہیں۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی 16 اپریل کو اجلاس کی صدارت کریں گے۔
عدالتی فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ اسپیکر قانون کے مطابق 16 اپریل کو وزیر اعلیٰ کا شفاف الیکشن کروائیں۔
عدالت نے کہا کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، اس ضمن میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو 15 اپریل تک تمام انتظامات مکمل کرنے کا کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 5 اپریل کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی صدارت میں ہوا تھا جب انہوں نے اجلاس 16 اپریل تک مؤخر کرنے کی منظوری دی تھی۔
اجلاس مؤخر کرنے سے متعلق بتایا گیا تھا کہ اپوزیشن اراکین کی جانب سے ایوان میں توڑ پھوڑ کی گئی جس کے بعد مرمت کے لیے وقت درکار ہے، اس لیے اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل کو صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا۔
یہ بھی واضح رہے کہ عثمان بزدار کے استعفے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے اپوزیشن کے حمایت یافتہ حمزہ شہباز اور تحریک انصاف کی طرف سے نامزد امیدوار چودھری پرویز الٰہی کے درمیان الیکشن ہوگا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کل ترکیہ میں ہو نگے، طالبان ہمارے خدشات دور کریں، دفتر خارجہ
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے،شہباز شریف
- 14 گھنٹے قبل
ترکیہ میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی، 14 افراد جاں بحق، متعدد لاپتا
- 13 گھنٹے قبل

بھارت: ہوٹل میں کھانے کے دوران اچانک چوہا نکل آیا،آسٹریلوی خاتون کرکٹرز کی دوڑیں لگ گئیں
- 14 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں 6ویں بین الاقوامی لائف سٹائل میڈیسن کانفرنس 2025 کا آغاز
- 9 گھنٹے قبل

ہنگو میں 2 دھماکے، چیک پوسٹ تباہ، ایس پی آپریشن سمیت 3 پولیس اہلکار شہید
- 14 گھنٹے قبل

جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے،وزیر اعلی سہیل آفریدی
- 10 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی پرپابندی کیلئےوزارت داخلہ کا سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر نہ کرنےکافیصلہ
- 13 گھنٹے قبل
چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد کا مالدیپ کا سرکاری دورہ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 12 گھنٹے قبل

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر سرفہرست،دہلی دوسرے نمبر پر
- 13 گھنٹے قبل

ٹانک : سیکیورٹی فورسز کاکامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 خوارجی جہنم واصل
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
- 9 گھنٹے قبل









