تجارت
اوگرا نے پیٹرول 83 اور ڈیزل 119 روپے مہنگا کرنے کی تجویز دے دی
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ساتھ بڑے اضافے کی تجویز دے دی ہے۔

تفصیلات کی مطابق اوگرا نے 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی تجویز دی ہے۔
اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی، جس میں پیٹرول 83 اور ڈیزل 119 روپے مہنگا کرنے کا کہا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ تجویزجی ایس ٹی اور لیوی کی موجودہ شرح پربھیجی گئی ہے، اوگرا کی جانب سے تجویز 70 فیصد جی ایس ٹی اور 30 روپے فی لیٹرلیوی کی بنیاد پر بھیجی گئی۔
فل لیوی اور ٹیکسوں کی بنیاد پرپیٹرول فی لیٹر83.50 روپے بڑھانےکی تجویز دی گئی ہے، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 119 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
فل ٹیکس اورلیوی پر مٹی کے تیل کی قیمت 77.56 روپے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل 77 روپے 13 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ ٹیکس شرح پرپیٹرول فی لیٹر 21.53 روپے جبکہ ڈیزل فی لیٹر 51 روپے 30 پیسےمہنگا کرنے کی سمری بھیجی گئی ہے۔
اوگرا کی تجویز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف وزارت خزانہ کی مشاورت سے کریں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 22 فروری کو اعلان کیا تھا کہ بجٹ تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔
عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اب فیصلے کا اختیار نو منتخب وزیر اعظم شہباز کے پاس ہے۔
پاکستان
وزیر مملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر 5 سے 13 جون کو ناروے، سویڈن، ڈنمارک اور بیلجئم کے دورے کریں گی
وزیر مملکت وہاں کے قانون سازوں اور مقامی تاجروں سے بھی ملاقات کریں گی

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر5 سے13 جون 2023 تک ناروے، سویڈن، ڈنمارک اور بیلجئم کے سرکاری دورے کریں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر ترقی، تجارت اور موسمیاتی تبدیلی میں سیاسی مشغولیت اور تعاون پر تبادلہ خیال کے لیے وزارتی سطح پرملاقاتیں کریں گی۔
دورے کے دوران وزیر مملکت وہاں کے قانون سازوں اور مقامی تاجروں سے بھی ملاقات کریں گی۔ بیلجئم میں اپنے دورے کے دوران حنا ربانی کھر یورپی پارلیمنٹ کے اراکین اور یورپی کمیشن کے سینئر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔
پاکستان
ملکی معیشت مشکلات کاشکارہے لیکن بہتری کی امیدہے، وزیرخزانہ
،کچھ لوگوں کوملک کے دیوالیہ ہونے کاشوق ہے لیکن ایسا نہیں ہوگا، اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ ملکی معیشت مشکلات کاشکارہے لیکن بہتری کی امیدہے، کچھ لوگوں کوملک کے دیوالیہ ہونے کاشوق ہے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔
جولوگ ملک کے دیوالیہ ہونے کی تاریخیں دے رہے ہیں انہیں شرم آ نی چاہئیے، کاروباری طبقے کے جائز مطالبات کونہ صرف تسلیم کریں گے بلکہ سہولیات بھی دی جائیں گی
ہفتہ کویہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک مشکل اقتصادی صورتحال اورچیلنجوں کا سامنا کررہاہے مگر تمام شراکت داروں کے تعاون سے ان مسائل پرقابو پالیا جائیگا۔
انہوں نے کہاکہ 2013 میں بھی ملک کواسی طرح کی چیلنجوں کاسامنا تھا اوراس وقت بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کی جارہی تھی تاہم اس وقت بھی مسلم لیگ ن کی قیادت نے تاجروں اورصنعت کاروں سمیت شراکت داروں کی معاونت سے چیلنجوں پرقابو پایا اورپاکستان کی معیشت دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بن گئی جسے بدقسمتی سے گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں 47 ویں معیشت بنادیاگیا۔
صحت
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے8 مثبت کیس سامنے آئے،این سی او سی
مثبت کیسز کی شرح 1.82 فیصد رہی

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے8 مثبت کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 7مریض انتہائی نگہداشت میں رکھے گئے ہیں۔
ہفتہ 3 جون 2023کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سنٹر (این سی او سی) این آئی ایچ، کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار 479 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 8 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح0.32فیصد ریکارڈ کی گئی ہے اور اس دوران کوئی بھی اموات ریکارڈ نہیں ہوئیں تاہم انتہائی نگہداشت میں رکھے گئے مریضوں کی تعداد 7 ہے۔
این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 165 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور مثبت کیسز کی شرح 1.82 فیصد رہی۔
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
جیل میں ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، ہمیں جیل میں رکھنا ہی زیادتی تھی: صنم جاوید
-
جرم 15 گھنٹے پہلے
بھارت میں مسافرٹرین خوفناک حادثے کا شکار، 50 سے زائد افراد ہلاک
-
تجارت 5 گھنٹے پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
کھیل 22 گھنٹے پہلے
ایشیا کپ کا میزبان کون ہوگا؟
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
محمود جان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار
-
پاکستان 2 دن پہلے
جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
تحریک انصاف کی تین وکٹین مزید گر گئیں
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی کے ایک اور سابق صوبائی وزیر ترین گروپ میں شامل