اسلام آباد:وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں سینیٹ کے الیکشن شفاف ہوں، اپوزیشن کے پاس موقع ہےسینیٹ الیکشن کی شفافیت کیلئےتعاون کرے۔

وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے مشیرپارلیمانی اموربابراعوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ماضی میں سینیٹ الیکشن ووٹوں کی خریدوفروخت کے باعث متنازع رہے،اب ہماری کوشش ہے کہ سینیٹ الیکشن آزاد طریقے سے ہوں،تحریک انصاف چاہتی ہے کہ انتخابات شفاف،منصفانہ ہوں،اپوزیشن کے پاس موقع ہے سینیٹ الیکشن کی شفافیت کیلئےتعاون کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سینیٹ الیکشن میں ووٹوں میں خریدوفروخت ہوتی رہی ہے،پچھلی حکومت میں کے پی کے 20ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالا گیا۔
دوسری جانب مشیرپارلیمانی اموربابراعوان کا کہنا تھا کہ آج تک کسی نے سینیٹ الیکشن فیئرکرنے کیلئےقانون سازی نہیں کی،ہم نے ملکی تاریخ میں پہلی بار اصلاحات کیلئے آئینی پیکیج تیار کیاہے اور سنگل ٹرانسفریبل ووٹ کی جگہ اوپن ووٹ کالفظ استعمال کر رہےہیں،تمام انتخابات کو شفاف ہونا چاہیے اور ووٹ قابل شناخت ہونا چاہیے، آئینی ترمیم کےبل کوآیندہ ہفتےپارلیمنٹ میں لےجا رہےہیں،آئینی ترمیم کے تین حصے ہیں،جن لوگوں نے پیسہ کمانا ہوگا وہ بل کی حمایت نہیں کریں گے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 4 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 6 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 4 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 32 منٹ قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 36 منٹ قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 40 منٹ قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 3 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 6 گھنٹے قبل